میں آصف کو ٹرول نہیں کر رہا ہوں میں جانتا ہوں کہ وہ پاکستان کے اب تک کے بہترین باؤلروں میں سے ایک ہیں۔ لیکن صرف ایک سوال پوچھنا کہ “کیوں اس کے ون ڈے کرکٹ کے اعدادوشمار صرف ایک اوسط بولر کے اعد ادوشمار ہیں؟ وہ بدقسمت تھا؟ یا اسے اوور ریٹیڈ کیا گیا ہے؟
محمد آصف کا ون ڈے کرکٹ ریکارڈ
میچز۔ 38
وکٹوں کی تعداد 46
اوسط.33.13
اکانومی 4.71
یہ اعدادوشمار نسیم، شاہین، عامر، بمراہ، سراج کے اعدادوشمار کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔ بلکہ یہ اعدادوشمار تو سہیل خان، شنواری، تسکین احمد اور بہت سے لوگوں کے اعدادوشمار سے بھی زیادہ خراب ہیں۔
ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس نے معیاری بلے بازی کے خلاف، خاص طور پر بھارت کے خلاف کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،
افریقہ الیون: 40.20
آسٹریلیا:. 26.37
بنگلہ دیش: 21.61
۔ انگلینڈ:. 19.40 (بہت خوب)
بھارت:. 44.83😱
اسکاٹ لینڈ:. 29
جنوبی افریقہ:. 68 ☠️ (بدترین)
سری لنکا:. 40.85
آصف نے کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں صرف 3 میچ کھیلے۔ ایشیا کپ کے 2 میچوں میں ان کی اوسط 57.50 ہے۔ اور صرف 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اور چیمپئن ٹرافی 2009 میں 17 کی اوسط جہاں انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آپ اس بارے میں کیا کہیں گیےشاید وہ بدقسمت تھا ؟