منطق😂

منطق😂

ایک لڑکا شہر میں پڑھ لکھ کر واپس دیہات گیا

تو گاؤں کے چوہدری صاحب نے سوال کیا:
“پتر پڑھنے لکھنے کا کیا فائدہ ہے؟”

لڑکا بولا:
“چوہدری صاحب، پڑھنے لکھنے سے ‘لوجکس’ کلیر ہو جاتی ہیں۔”

چوہدری:
“یہ ‘لوجکس’ کیا ہوتی ہیں؟”

لڑکا:
“‘لوجکس’ منطق کو کہتے ہیں۔”

چوہدری:
“یہ منطق کیا بلا ہے؟”

لڑکا بولا:
“میں سمجھاتا ہوں آپ کو…”

یہ کہہ کر اس نے پوچھا:
“چوہدری صاحب، آپ کے گھر میں کتا ہے؟”

چوہدری:
“ہاں، کتا تو ہے۔”

لڑکا:
“اس کا مطلب آپ کا گھر بڑا ہوگا؟
(جس کی حفاظت کے لیے کتا رکھا ہوا ہے)”

چوہدری:
“ہاں، گھر بھی بڑا ہے۔”

لڑکا:
“پھر آپ کے ہاں نوکر چاکر بھی کافی ہوں گے؟
(بڑے گھر کی دیکھ بھال کے لیے)”

چوہدری:
“ہاں جی، نوکر بھی کافی سارے ہیں۔”

لڑکا:
“اس کا مطلب آپ کی آمدنی بھی اچھی خاصی ہوگی؟”

چوہدری:
“بالکل، آمدنی بھی اچھی خاصی ہے۔”

لڑکا:
“اس کا مطلب آپ کی ماں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں
اور وہ قبول بھی ہوئیں…
یعنی آپ کی ماں ایک نیک عورت تھیں۔”

چوہدری:
“بس… بس… اب میں سمجھ گیا کہ پڑھنے لکھنے سے ‘لوجکس’ کیسے کلیر ہوتی ہیں!”

اگلے دن…

شیدا چوہدری صاحب کی ٹانگیں دباتے ہوئے بولا:
“چوہدری صاحب! یہ جو لڑکا شہر سے پڑھ لکھ کر آیا ہے،
اس کو پڑھنے لکھنے کا کیا فائدہ ہوا؟”

چوہدری:
“شیدے! پڑھنے لکھنے سے ‘لوجکس’ کلیر ہو جاتی ہیں۔”

شیدا:
“چوہدری صاحب! یہ ‘لوجکس’ کیا ہوتی ہیں؟”

چوہدری:
“‘لوجکس’ منطق کو کہتے ہیں۔”

شیدا:
“بھلا منطق کیا چیز ہے؟”

چوہدری:
“میں سمجھاتا ہوں تم کو…”

“کیا تمہارے گھر میں کتا ہے؟”

شیدا:
“نہیں چوہدری صاحب! میرے گھر میں کتا نہیں ہے۔”

چوہدری:
“اس کا مطلب تمہاری ماں کوئی نیک عورت نہیں تھی!”

Leave a Reply

NZ's Corner