گدھا برائے فروخت نہیں! 😂

گدھا برائے فروخت نہیں! 😂



ایک شخص کی بیوی کو ایک دن اس کے پالتو گدھے نے ایسی لات ماری کہ وہ دنیا سے رخصت ھو گئی۔ 🫏

چند ماہ بعد اس نے دوسری شادی کر لی۔ ابھی نئی دلہن کو آئے چند ھی دن ہوئے تھے کہ گدھے نے اسے بھی اپنی “محبت بھری” دولتی کا نشانہ بنا دیا۔ 😳

اب بیچارہ دوبارہ تعزیتیں وصول کر رہا تھا۔

لوگ آتے، فاتحہ پڑھتے اور سوال کرتے۔

ایک شخص نے غور کیا کہ:

– جب عورتیں کچھ پوچھتی ہیں تو وہ سر ہلا کر “ہاں” کہتا ھے۔ 😊
– اور جب مرد کچھ پوچھتے ھیں تو وہ فوراً “نہیں” میں جواب دیتا ھے۔ 😐

آخر اس سے پوچھ ہی لیا گیا:

“بھائی! یہ کیا راز ھے؟”

وہ بولا:

“عورتیں پوچھتی ھیں:
‘اب پھر شادی کرو گے؟’
تو میں کہتا ھوں: ‘ہاں!’ 😌

اور مرد پوچھتے ھیں:
‘یار! گدھا بیچو گے؟’

تو میں صاف کہہ دیتا ھوں:
‘نہیں بھائی! گدھا فروخت نہیں ھوگا” 🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner