ایک عورت کا چھوٹا بچہ گم ھو گیا۔ 😥🥀
پورا دن ڈھونڈتی رھی مگر کوئی پتہ نہ چلا۔
رات کے تقریباً ایک بجے اسے یاد آیا کہ محلے میں ایک بڑے عامل صاحب بھی رہتے ھیں۔ 😌
بس پھر کیا تھا…
وہ سیدھی عامل صاحب کے گھر پہنچ گئی اور دروازہ دھڑا دھڑ بجانا شروع کر دیا۔ 🚪😳
عامل صاحب ابھی ابھی تھکے ہارے گھر لوٹے تھے۔
دروازہ کھولا تو سامنے پریشان حال عورت کھڑی تھی۔
عورت روتے ھوئے بولی:
“عامل صاحب! میرا بچہ صبح سے گم ھے، کوئی وظیفہ یا تعویذ دے دیں!” 😭😢
عامل صاحب نے جمائی لیتے ھوئے کہا:
“بہن! رات کا ایک بج رہا ہے، صبح آ جانا…” 😴
عورت فوراً بولی:
“میرا بچہ گم ھے اور آپ کو نیند کی پڑی ھے؟!” 😡
عامل صاحب نے دل میں کہا:
“آج تو سونے نہیں دے گی!” 🤕
انہوں نے جلدی سے اخبار اٹھایا، ایک کونا پھاڑا، رول کر کے تعویذ بنایا اور بولے:
“یہ بہت خاص تعویذ ھے…” 🙄
“اسے کسی اینٹ کے نیچے دبا دو، صبح بچہ واپس آ جائے گا!” 😄
عورت فوراً تعویذ لے گئی۔
اب یہ اللہ کی شان تھی کہ صبح واقعی بچہ گھر واپس آ گیا! 😲
عورت خوشی سے پاگل!
10 کلو مٹھائی اور دو جوڑے کپڑے لے کر سیدھی عامل صاحب کے گھر پہنچ گئی۔ 🍬🎁
بولی:
“عامل صاحب! آپ کا تعویذ کمال کر گیا!” 🤩
“صبح میرا بچہ واپس آ گیا، یہ حقیر سا تحفہ قبول فرمائیں۔”
یہ سنتے ھی عامل صاحب کی بیگم کے کان کھڑے ھو گئے۔ 😳🤔
وہ فوراً جوتی ہاتھ میں لے کر آگئیں۔ 👡😂
اور بولیں:
“واہ جی واہ!”
“اس عورت کا بچہ ایک رات میں واپس آ گیا؟”
“میرے سگے بھائی کو گم ہوئے 16 سال ھو گئے!”
“آج تک واپس نہیں آیا!” 😡
“کبھی اس کے لیے بھی کوئی تعویذ بنایا تھا؟”
عامل صاحب نے ایک لمحہ سوچا…
پھر پورا اخبار اٹھایا…
اور بیگم کے ہاتھ میں تھما دیا۔ 📰🤣
بولے:
“لے بھئی!”
“اس بار ایک کونے سے کام نہیں چلے گا…”
“پورا اخبار اینٹوں کے نیچے دبا دے!” 😂😂😂
“بس میری جان چھوڑ دے!” 😒😆
