ایک عورت اپنے شہر 🌆 کے مشہور و معروف ذہنی امراض کے ڈاکٹر 👨⚕️ کے پاس گئی تھوڑی گھبرائی ھوئی 😢 تھوڑی سہمی ھوئی اسکے چہرے سے خراب مستقبل کے ہولناک آثار دکھائی دے رھے تھے!
ڈاکٹر کی اس پہ نظر پڑی تو ڈاکٹر کو لگا کہ اس عورت کا معائنہ انتظار کردہ اور لائن میں لگے باقی مریضوں سے پہلے ھونا چاہیے، خلاف قانون اسے پہلے ھی بلوا لیا 🙂💁
جی کیا پرابلم ھے؟ ڈاکٹر نے سنجیدگی سے پوچھا جو سنجیدگی وہ اپنے خاص پیشنٹ کو ھی دکھاتا تھا 😉🤫
ڈاکٹر صاحب مجھے کوئی بیماری نہیں، میرے شوہر، مجھے لگتا ھے ذہنی مریض ھوتے جا رھے ھیں “ڈاکٹر نے پریشانی کا تاثر پیش کیا اور کہا:
اچھا! کیا کرتے ھیں آپ پر ہاتھ اٹھاتے ھیں؟ 😕🤔
نہیں نہیں ہاتھ تو ابھی تک نہیں اٹھایا پر دھمکیاں دیتے رہتے ھیں اور ساتھ یہ بھی کہتے ھیں:
“میرا حساب کرو، میرا حساب کرو”
عورت یہاں خاموش ھو گئی 😢🥀
ڈاکٹر نے کہا:
” آپ پریشان نہ ھوں، کہاں ھیں آپ کے شوہر ساتھ نہیں لائیں آپ اُن کو؟
ڈاکٹر صاحب! میں اُن کو ساتھ نہیں لا سکتی اور وہ بھی یہاں،
جی جی میں سمجھ سکتا ھوں،
اتنی گفتگو کے بعد عورت اور ڈاکٹر کے درمیان ایک گہرا انجانہ سا رشتہ بن چکا تھا 😳 اس لیے نہیں کہ وہ عورت خوبصورت تھی بلکہ ڈاکٹر ہر خوبصورت عورت کے ساتھ گہرا رشتہ بنا لیتا تھا 😕💯
ڈاکٹر صاحب اگر آپ اپنی گاڑی اور ڈرائیور میرے ساتھ بھجوا دیں تو میں انہیں بآسانی لے آؤں گی 🙂🙏
ڈاکٹر جو پہلے ھی ایسا کرنا چاہ رہا تھا اس نے اپنے ڈرائیور کو حکم دیا کہ میڈم کے ساتھ جاؤ!
وہ عورت ڈاکٹر کے کلینک سے نکل کر گاڑی کے پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی 🚗 اور ڈرائیور کو حکمیہ کہا کہ فلاں جیولری شاپ لے چلو 💁♀️
چند لمحوں میں ھی گاڑی وہاں پہنچ گئی، عورت کافی ناز و انداز سے گاڑی سے اتری اور جیولری شاپ میں چلی گئی 🚶♀️
بیش قیمتی سیٹ پسند کیا اور پیک کروایا رقم ادائیگی کی باری آئی تو عورت بولی:
“میں فلاں مشہور و معروف ڈاکٹر کی زوجہ ھوں، ابھی مجھے یہ سیٹ مطلوب تھا سو عجلت میں آ گئی جبکہ میرے پاس کثیر رقم بھی نہ تھی، آپ میرے ساتھ اپنی دکان کا آدمی بھیج دیں ڈاکٹر صاحب کا ڈرائیور انہیں ان کے پاس لے جاۓ گا آپ کو آپکی رقم مل جاۓ گی 😊🥀
دکان دار نے اپنا بندہ بھجوایا، پر عورت گاڑی پر دوبارہ سوار نہیں ھوئی اور ایک بار پھر ڈرائیور کو حکم دیا کہ اس آدمی کو ڈاکٹر صاحب کے پاس لے جاؤ، ڈرائیور اسے لے کر کلینک جا پہنچا اور ڈاکٹر کو آگاہ کیا کہ وہ عورت وھیں رہ گئی مگر یہ آدمی بھجوایا ھے انہوں نے!
ڈاکٹر نے تحمل رکھتے ھوئے اسے دیکھا 👁️ اور انتظار کرنے کو کہا:
جب اس کی باری آئی تو ڈاکٹر بڑے مہذبانہ لہجے میں بولے:
تو سنائیے کیا حال ھے محترم؟ 😊🥀
آدمی بولا:
“جی ڈاکٹر صاحب الحمدللہ میں ٹھیک”
ڈاکٹر:
تو کیا پریشانی ھے آپ کو مجھے بتائیے؟ 🙂👀
وہ آدمی بولا:
“ڈاکٹر صاحب! میرا حساب کر دیجئے”


