ایک آدمی کے بارے میں پورے گاؤں میں مشہور تھا کہ وہ انتہائی منحوس ہے۔
اس کی پہلی شادی ہوئی تو اگلے ہی دن بیوی مر گئی۔
لوگوں نے افسوس بھی کیا اور سرگوشیاں بھی شروع کر دیں۔
کچھ عرصے بعد دوسری شادی ہوئی…
لیکن اگلے دن دوسری بیوی بھی مر گئی!
لوگوں نے اسے اتفاق سمجھا، مگر تیسری شادی کے بعد جب تیسری بیوی بھی اگلے ہی دن چل بسی تو پورے گاؤں کو یقین ہوگیا:
“یہ بندہ منحوس نہیں، منحوسوں کا بادشاہ ہے!”
اب چوتھی شادی کے لیے کوئی لڑکی دینے کو تیار نہ تھا۔
بڑی مشکل سے ایک بیوہ خاتون سے رشتہ طے ہوا۔
لیکن مسئلہ یہ تھا کہ اس عورت کی بھی تین شادیاں ہو چکی تھیں اور تینوں شوہر اگلے ہی دن مر گئے تھے۔
اب گاؤں والوں کا تجسس آسمان پر تھا۔
شادی ہوئی تو پورا گاؤں رات بھر جاگتا رہا:
“صبح دیکھیں گے کون زندہ رہتا ہے!” 🤭
صبح ہوئی تو حیرت کی انتہا ہوگئی…
دونوں بالکل صحیح سلامت تھے!
لوگ ایک دوسرے کا منہ دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک ایک بچہ دوڑتا ہوا آیا اور چیخ کر بولا:
“جس مولوی صاحب نے نکاح پڑھایا تھا… وہ رات کو مر گئے!” 😱
گاؤں والوں پر سناٹا چھا گیا۔
ایک بزرگ نے سر پکڑ کر کہا:
“ارے بھائی! جب اتنا کچھ پتا تھا تو مولوی صاحب نے نکاح پڑھانے کا پنگا ہی کیوں لیا؟”
مطلب منفی منفی پلس، مگر مولوی مائنس!🤣
