کہتے ہیں کہ قدیم زمانے میں ایک شہر میں دو بڑے تاجر رہا کرتے تھے۔ ایک دن ایک تاجر نے دوسرے سے پانی کا ایک کنواں خرید لیا۔
اگلے روز خریدار بازار سے گزر رہا تھا کہ کنویں کے سابق مالک نے اسے آواز دے کر روک لیا اور کہا:
’’بھائی صاحب! میں نے آپ کو صرف کنواں فروخت کیا ہے، اس کا پانی نہیں۔ لہٰذا اگر آپ نے میرے پانی سے فائدہ اٹھایا تو اس کی قیمت الگ سے ادا کرنا ہوگی۔‘‘
خریدار نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
’’ارے بھائی! میں تو خود کل سے اسی پریشانی میں مبتلا ہوں اور آج تمہارے پاس آنے ہی والا تھا۔ یہ تم نے مجھے کنواں بیچ کر کس مصیبت میں ڈال دیا ہے؟ اب یا تو فوراً میرے کنویں سے اپنا پانی نکال کر اسے خالی کرو، یا پھر مجھے اپنے کنویں میں پانی رکھنے کا کرایہ ادا کرو!‘‘
یہ سن کر سابق مالک کے ہوش اُڑ گئے۔ اسے اندازہ ہی نہیں تھا کہ جس شخص کو وہ اپنی چالاکی سے پھنسانے چلا تھا، وہ اس سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے گا۔
کہتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد سابق مالک نے زندگی بھر کے لیے ایک اصول بنا لیا کہ آئندہ کسی بھی جگہ کاروبار شروع کرنے یا جائیداد خریدنے سے پہلے سو مرتبہ ضرور معلوم کرے گا کہ وہاں اس جیسا کوئی عقل مند تاجر تو موجود نہیں!
😂😂😂


