آپ ﷺ نے فرمایا

آپ ﷺ نے فرمایا

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا (بخاری و مسلم):
“سات ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو”۔

صحابہ کرامؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ وہ کون سی چیزیں ہیں؟

آپ ﷺ نے فرمایا:

1. اللہ کے ساتھ شرک کرنا

2. جادو کرنا

3. ناحق کسی جان کو قتل کرنا جسے اللہ نے حرام قرار دیا ہے

4. سود کھانا

5. یتیم کے مال کو ظلم سے کھا جانا

6. جنگ کے دن پیٹھ پھیر کر بھاگ جانا

7. پاک دامن ایمان والی عورتوں پر تہمت لگانا

یہ وہ بڑے گناہ ہیں جو انسان کی دنیا و آخرت دونوں کو برباد کر دیتے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ خطرناک سود ہے جس سے انسان سمجھتا ہے کہ وہ ترقی کر رہا ہے، مگر حقیقت میں برکت ختم ہو جاتی ہے۔ مال بڑھ بھی جائے تو سکون اور خیر اٹھ جاتا ہے۔

نبی کریم ﷺ کی واضح تنبیہ کے بعد ایک مومن کے لیے اس میں کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ وہ ان کاموں کے قریب بھی جائے۔ اصل کامیابی اللہ کی اطاعت اور حلال رزق میں ہے، نہ کہ حرام راستوں میں۔

اگر انسان ان ہلاکت خیز گناہوں سے بچ جائے تو یہی اس کی دنیا و آخرت کی نجات ہے۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں۔

Leave a Reply

NZ's Corner