اصل حقدار لوگ

اصل حقدار لوگ

ایک ابلا ہو انڈہ کتنے کا ہے۔۔ موصوفہ نے گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے ہوئے انڈے بیچنے والے بزرگ سے یہ سوال کیا۔۔سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے بزرگ نے کانپتے ہونٹوں کے ساتھ کہا۔۔ پچاس روپے کا ہے بیٹا ۔۔
دو سو کے پانچ دیتے ہو تو بولو۔۔۔
بزرگ نے یہی سوچتے ہوئے ہاں میں سر ہلا دیا چلو کوئی تو گاہک ملا۔۔
اگلے ہی روز وہی موصوفہ مہنگے فائیو سٹار ہوٹل پر بیٹھ کر اپنے بچوں کا من پسند کھانا کھانا آرڈر کرتی ہے۔ ساڑھے چھ ہزار بل بننے پر سات ہزار نکال کے دیتی ہیں اور کہتی ہیں بقایا نہیں چاہیے۔
گویا اس انڈے بیچنے والے بزرگ سے سستے انڈے لینا اپنی فتح سمجھی۔ ہم یوں ہی کرتے ہیں مہنگے برانڈز پر منہ مانگی قیمت دے آتے ہیں مگر جو لوگ بھیک نہیں مانگتے سڑک کنارے چیز بیچ رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ یہ امیر ہونے کے لیے محنت نہیں کر رہے ہوتے یہ صرف دو وقت کی روٹی کی محنت ہوتی۔۔ ان کا بھی خیال کیا کریں یہ اصل میں حق دار لوگ ہیں۔

Leave a Reply

NZ's Corner