کبوتروں کا ایک جوڑا فضا میں اڑ رہا تھا- نر نے اپنی مادہ سے کہا: “مجھ میں اتنی طاقت ہے کہ اگر میں چاہوں تو اپنے پروں کے ایک ہی وار سے سمنےکھڑی عمارت کو گرا دوں-“
عمارت کی چھت پر ایک آدمی کھڑا تھا- اس نے کبوتر کو پاس بلایا اور کہا: “کیوں میاں! یہ شیخی کیوں بگھار رہے ہو؟”
کبوتر نے فوراً کہا: “معاف کیجئے گا جناب! میں تو صرف کبوتری پر رعب جما رہا تھا- ورنہ میں کیا اور میری طاقت کیا؟”
آدمی نے کہا: “خبردار! ایسا رعب آئندہ نہ جمانا- یہ اچھی بات نہیں ہے-“
کبوتر واپس آیا تو کبوتری نے پوچھا: “وہ آدمی کیا کہہ رہا تھا؟”
کبوتر: “وہ آدمی میری منتیں کر رہا تھا کہ خدا کے واسطے میری عمارت نہ گرانا-“
کیا انسانوں میں ایسے لوگ آپ نے دیکھے ہیں؟
منقول
