بلاعنوان۔۔۔😂!

بلاعنوان۔۔۔😂!

ایک کمہار کی بیگم حد درجہ لڑاکا تھی، ذرا سی بات ہوتی اور وہ روٹھ کر میکے سدھار جاتی۔ غریب کمہار ہر بار شرافت اور محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اسے منا لاتا۔ ایک بار پھر بیگم صاحبہ روٹھیں اور میکے جا بیٹھیں۔ اس بار کمہار نے بھی منانے نہ جانے کی ٹھان لی۔ جب کئی دن بیت گئے اور شوہر نہ پہنچا تو بیگم کی ہمت جواب دے گئی اور وہ خود ہی گھر کی طرف چل دیں۔
اب مسئلہ انا کا تھا کہ بغیر منائے واپس جانے پر جگ ہنسائی ہوگی۔ ابھی وہ گلی کی نکڑ پر پہنچی ہی تھیں کہ سامنے سے کمہار کا گدھا آتا دکھائی دیا۔ بیگم کو فوراً ایک ترکیب سوجھی؛ انہوں نے لپک کر گدھے کی دم تھام لی اور اس کے پیچھے کھنچی چلی آئیں۔ گھر پہنچ کر شوہر کو جتاتے ہوئے بولیں: “اجی شکریہ ادا کرو اس گدھے کا جو مجھے زبردستی کھینچ کر لے آیا، ورنہ میں نے تو کبھی واپس نہیں آنا تھا!” 😅😅😅

ہارنے میں اور ہار ماننے میں بہت فرق ہوتا ہے۔

Leave a Reply

NZ's Corner