بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

ایک دفعہ ایک بادشاہ شاہی کھانے کے ساتھ ایک فقیر کے پاس آیا اور کھانے کی اجازت چاہی۔ فقیر نے ایک آئینہ منگوایا اور شاہی کھانے میں سے ایک لقمہ آئینے پر مَل دیا۔ پورا آئینہ دھندلا ہو گیا۔ پھر فقیر نے جو کی روٹی لی اور اسے آئینے پر پھیرا، تو آئینہ دوبارہ شفاف ہو گیا۔

فقیر نے کہا:
“آپ کا کھانا دل کے آئینے کو سیاہ کر دیتا ہے، جبکہ نانِ جوئیں اسے جِلا بخشتا ہے۔ اس لیے مجھے معاف کیجیے۔”

بادشاہ نے کہا:
“اگر میرے لیے کوئی خدمت کرنی ہو تو بتائیں۔”

فقیر نے جواب دیا:
“مکھیاں اور مچھر مجھے بہت تنگ کرتے ہیں، انہیں حکم دے دیجیے کہ مجھے نہ ستائیں۔”

بادشاہ نے کہا:
“یہ تو میرے حکم سے بھی ممکن نہیں۔”

فقیر نے مسکرا کر کہا:
“جب ایسے حقیر جانور بھی آپ کی اطاعت سے باہر ہیں اور آپ کو ان کے ختم کرنے کی قدرت نہیں، تو پھر میں کسی اور چیز کے لیے آپ سے مدد کیوں مانگوں؟”

یہ سن کر بادشاہ لاجواب اور مایوس ہو گیا اور واپس چلا گیا۔


ری ایکٹ علامت ہے۔۔۔ احساس کی۔۔۔ شعور کی۔۔۔ جذبے کی۔۔۔ اخلاق کی۔۔۔ حوصلہ افزائی کی۔۔۔ قدردانی کی۔۔۔ شکریہ کی۔۔۔ باہمی تعلق کی۔۔۔ وفاداری کی۔۔۔ اس کو معمولی نہ سمجھیں۔ سلامت رہیں۔

بارك الله بكم جميعا 🌿

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں۔


Leave a Reply

NZ's Corner