چودھری صاحب کا ایک گدھا تھا جو بہت ہی سست اور ضدی تھا۔
ایک دن چودھری صاحب نے تنگ آ کر اپنے منشی سے کہا: “
منشی جی! اس گدھے کا کچھ کرو، یہ نہ چلتا ہے نہ کام کرتا ہے، بس کھڑا رہتا ہے۔”
منشی جی بڑے ہوشیار تھے۔ انہوں نے ایک ترکیب نکالی اور گدھے کے کان میں جا کر کچھ
“سرگوشی” کی۔ گدھا یکدم ایسے بھاگا کہ جیسے اسے آگ لگ گئی ہو! وہ اتنی تیز دوڑا کہ چودھری صاحب حیران رہ گئے۔
اگلے دن چودھری صاحب نے منشی جی سے پوچھا: “منشی جی! آپ نے اس کے کان میں ایسا کیا جادو کیا کہ یہ اتنا تیز دوڑنے لگا؟”
منشی جی مسکرا کر بولے: “چودھری صاحب! جادو وادو کچھ نہیں، میں نے بس اسے اتنا کہا تھا کہ ‘تیری شادی ہونے والی ہے’!”😂🤣😂😂🤣
منقول
