بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

بہت پہلے ایک بزرگ حضرتِ شَمْعُون رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تھے ، جنہوں نے ہزار مہینے یا ہزار سال اس طرح عِبادت کی کہ رات کو عبادت کرتے، دن میں روزہ بھی رکھتے اور اللہ پاک کے دین کو عام کرنے کے لیے ،غیر مسلموں سے جہاد (بھی)کرتے(یعنی لڑتے)، طاقتور اتنے تھے کہ لوہے(iron) کو اپنے ہاتھوں سے توڑ ڈالتے تھے۔ غیر مسلموں نے آپ کو شہید (یعنی قتل)کرنے کی بہت کوشش کی مگروہ قتل نہ کر سکے تو انہوں نے بہت سے مال (wealth)کا لالچ دے کر آپ کی بیوی کو کہا کہ جب یہ سو جائیں تو اُن کو باندھ کرہمیں بتا دینا۔جب آپ سو گئے تو بیوی نے رسیوں سے آپ کو باندھ دیا، آپ کی آنکھ کھلی، آپ نے اپنے جسم کو ہلایا تو ساری رسیّاں ٹوٹ گئیں۔ پھر اپنی بیوی سےپوچھا: مجھے کِس نے باندھ دیا تھا؟ کہنے لگی کہ میں تو آپ کی طاقت دیکھ رہی تھی کہ آپ اِن رسیّوں سے کس طرح باہر آتے ہیں ۔ دوسری بار جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سوئے تو اُس نے آپ کو لوہے کی زنجیروں (Iron chains) سے اچھّی طرح باندھ دیا۔جیسے ہی آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی آنکھ کھُلی ، آپ نے فوراً زنجیریں (chains) توڑ دیں ۔ بیوی نے پھر وہی کہا کہ میں تو آپ کی طاقت دیکھنا چاہتی تھی ۔ حضرتِ شَمْعَون رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنی بیوی سے کہہ دیا کہ مجھ پر اللہ پاک کا بڑا کرم ہے ۔مجھے دُنیا کی کوئی چیز باندھ نہیں سکتی مگر ، ”میرے سَر کے بال ” تیسری بارجب آپ سوئے تو اس عورت نے آپ کو آپ ہی کے بالوں سے باندھ دیا ۔اب جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی آنکھ کھلی تو آپ بستر سے نہیں اُٹھ پائے ۔اُس عورت نے فوراً آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دشمنوں کو بلالیا۔ ظالم غیر مسلموں نے حضرتِ شَمْعُون رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو ایک سُتُون (pillar) سے باندھ دیا اور بہت بُری طرح اُن کے ناک ،کان کاٹ ڈالے اور آنکھیں نِکال لیں۔سنا ہے کہ جب وہ آپ کی زبان کاٹنے لگے تو آپ نے اللہ پاک سے دعا فرمائی کے اے اللہ کیا میں لاوارث ہوں کے یہ لوگ مجھے دھوکے سے مار رہے ہیں اس پر اللہ پاک کے حکم سے زمین نے اُن غیر مُسلموں کو اپنے اندر لے لیا اور اُس بیوی پر بجلی گِری ( struck by lightning)تووہ بھی جل گئی ۔ اس کے بعد اللہ پاک نے انہیں دوبارہ آنکھیں ،ناک ،کان عطا فرمایا اور پہلے سے بھی زیادہ طاقت عطا فرما دی ۔واللہ اعلم بالصواب
(ماخوذ ازمُکاشَفَۃُ القُلُوب ص306)
دوستو….!!!  اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ کہانی یا تحریر وغیره اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے۔

Leave a Reply

NZ's Corner