بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

*حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ ایک بار دریا کے کنارے بیٹھے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک بچھو تیزی سے پانی کی طرف جا رہا ہے۔*

اچانک ایک کچھوا ظاہر ہوا، بچھو اس کی پیٹھ پر بیٹھا اور وہ اسے دوسرے کنارے لے گیا۔ آپ حیران ہوئے کہ اللہ نے اس زہریلے جانور کے لیے یہ انتظام کیوں کیا؟ آپ بھی پیچھے گئے۔
دوسرے کنارے پر ایک نوجوان درخت کے نیچے سو رہا تھا اور ایک کالا سانپ اسے ڈسنے کے لیے قریب آ رہا تھا۔ اتنے میں بچھو وہاں پہنچا اور سانپ کو ڈنک مارا جس سے سانپ مر گیا۔ بچھو واپس چلا گیا۔ جب وہ نوجوان بیدار ہوا تو آپ نے اسے پورا واقعہ سنایا۔ وہ شخص رو پڑا اور کہنے لگا کہ اے میرے رب میں سویا ہوا تیری نافرمانی کر رہا تھا اور تو میری حفاظت کے لیے بچھوؤں کو بھیج رہا تھا۔ وہ نوجوان اسی وقت توبہ کر کے اللہ کا ولی بن گیا۔
سبق: اللہ اپنے بندوں سے اتنی محبت کرتا ہے کہ ان کی غفلت کے باوجود ان کی حفاظت فرماتا ہے۔


Leave a Reply

NZ's Corner