ایک شیر شکار پر نکلا اور اپنے ساتھ ریچھ اور لومڑی کو لے گیا۔ تین شکار ہوئے ایک گائے، ایک ہرن اور ایک خرگوش۔
واپسی پر ریچھ اپنے حصے پر فخر کرنے لگا۔ شیر نے کہا بتاؤ کیسے تقسیم کرو گے؟
ریچھ بولا گائے آپ کی کیونکہ آپ بادشاہ ہیں، ہرن میرا کیونکہ میں درمیانہ ہوں اور خرگوش لومڑی کا۔
شیر نے فوراً پنجہ مار کر ریچھ کو ختم کر دیا۔
اب شیر نے لومڑی سے پوچھا تم کیسے حصہ کرو گی؟
لومڑی نے کہا حضور خرگوش صبح کے ناشتے میں، گائے دوپہر کے کھانے میں اور ہرن رات کے کھانے میں تناول فرمائیں۔
شیر خوش ہوا اور پوچھا یہ تقسیم کہاں سے سیکھی؟
لومڑی نے جواب دیا ریچھ کی موت سے۔
سبق
عقلمند وہ نہیں جو صرف بولنا جانتا ہو
عقلمند وہ ہے جو دوسروں کے انجام سے سبق سیکھ لے
ہم روز جنازے دیکھتے ہیں
قبرستان جاتے ہیں
اپنوں کو مٹی میں اترتے دیکھتے ہیں
لیکن پھر بھی دل دنیا کی حرص اور غرور سے نہیں بھرتا
یاد رکھو
ایک دن ہماری باری بھی آنی ہے
موت سب سے بڑی استاد ہے
جو اس سے سیکھ گیا وہ کامیاب ہوگیا
اپنی زندگی کو سنبھال لو اس سے پہلے کہ وقت تمہیں سنبھالنے کا موقع نہ دے۔
