اگرچہ یہاں امیر زادوں اور حکمرانوں کے بچوں کو عوام کو اپنی لینڈ کروزرز اور پراڈو تلے روندنے کا لائسنس حاصل ہے مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ محترمہ چیف منسٹر صاحبہ اپنے ایم این اے کے بچے کو بچاتی ہیں یا ایک غریب خاندان کے بچے کو انصاف دلاتی ہیں ۔
کل رات 9 بجے سرگودھا شہر میں ن لیگ کی موجودہ ایم این اے ارم حمید اور سابق معاون خصوصی وزیراعظم حامد حمید کے 17 سالہ بیٹے احمد حمید نے اندھا دھند ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی ,, کیا سپورٹیج ،، تلے ایک پورے خاندان کو روند ڈالا ، چھ سالہ بچہ جاں بحق اور خاندان کے پانچ افراد جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ، ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ۔ گاڑی ڈیڑھ کلو میٹر تک خاتون کو گھسیٹتی چلی گئی ۔ سیف سٹی پولیس جو ایک ایک شہری کو 10 ،10 چالان بمع تصاویر گھر بھیج رہی ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ جیل روڈ پر لگے سیف سٹی کیمرے ایم این اے کے بیٹے کی بھی فوٹیج سامنے لاتے ہیں یا نہیں۔
عینی شاہدین نے خود کم عمر لڑکے کو اندھا دھند گاڑی چلاتے دیکھا دیکھا ، مگر بیٹے کو بچانے کے لیے راتوں رات ڈرائیور بھی سامنے آ گیا ہے ، جبکہ حادثے کے وقت صرف احمد حمید ہی گاڑی میں موجود تھا ۔ایک کمزور سی ایف آئی آر درج ہوئی ہے ، لڑکا بھی پکڑا گیا ہے ۔ دیکھیے اب صاحبزادے اپنے کئے کی سزا پاتے ہیں یا ایم این اے کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ، کسی غریب ڈرائیور کی گردن پھنسا کر باعزت گھر پہنچ جاتے ہیں ۔ یہ اب پنجاب حکومت اور ڈی پی او سرگودہا کا کڑا امتحان ہے ۔
ورنہ بات اتنی سی ہے
لگا کے آگ شہر کو یہ بادشاہ نے کہا
اٹھا ہے دل میں تماشے کا آج شوق بہت
جھکا کہ سر کو سبھی شاہ پرست بول اٹھے
حضور کا شوق سلامت رہے شہر اور بہت
