ایک چوہدری صاحب سے اس گاؤں کے میراثی خاندان نے آ کر شکوہ کیا کے انکے لڑکے عمدہ کھانا پکانے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر چوہدری صاحب آپ ہر شادی پر باہر سے باورچی منگواتے ہیں ، چوہدری صاحب انکی باتوں میں آ گئے اور کھانے کا آڈر انکو دے دیا
مگر انہوں نے میراثی خاندان سے سوال کیا کے اگر کھانا درست معیار کا نہ
بنا تو ؟
میراثیوں کے سب سے سینیر میراثی نے کہا
چوہدری صاحب تسی مینوں فٹے منہ آکھنا جے کھانا چنگا نہ پکے تے
غرض جب شادی ہوئ تو کھانا انہیں سے پکوایا گیا
چاول سالن سبھی کچھ فضول اور بد مزہ پکا دیا گیا
چوہدری صاحب کی حالت غیرہو گئ
میراثی خاندان کو بلایا گیا اور پوچھا کے میری جو ناک کٹوائی ہے نقصان کروایا ہے اب اسکی کیا سزا ہے ؟
سینیر میراثی بولا
چوہدری صاحب معاہدہ پورا کریں فٹے منہ آکھو تے سانوں😄
