بلاعنوان 😂

بلاعنوان 😂

پرانے زمانے کے لوگ واقعی بڑے سادہ ھوتے تھے۔ نہ موبائل، نہ کیلنڈر، نہ گوگل! 😄🥀

ھمارے گاؤں کے میاں جی تاریخ معلوم کرنے کا بڑا انوکھا طریقہ رکھتے تھے۔

ہر رات چاند دیکھتے اور اپنے حجرے میں رکھے ایک لوٹے میں بکری کی ایک مینگنی ڈال دیتے۔ 🐐

جب کوئی تاریخ پوچھنے آتا تو میاں جی لوٹا الٹتے، مینگنیاں گنتے اور پورے اعتماد سے تاریخ بتا دیتے۔ 😎

ایک رات میاں جی کی بکری نہ جانے کیسے حجرے میں گھس گئی اور لوٹے کے اوپر ھی “خدمت” انجام دے گئی۔ 😂

اگلے دن ایک آدمی تاریخ پوچھنے آ گیا۔

میاں جی حجرے میں گئے، لوٹا الٹا تو آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں! 😳

لوٹا تو اوپر تک بھرا ھوا تھا!

اب کیا کرتے؟
بیٹھ گئے مینگنیاں گننے… 😅

آدھا گھنٹہ گزر گیا…
پھر ایک گھنٹہ…😕

آخرکار پسینے میں شرابور باہر نکلے۔ 😓

آدمی نے بے صبری سے پوچھا:

“میاں جی! آج کون سی تاریخ ھے؟”

میاں جی نے گلا صاف کیا اور بولے:

“بیٹا… آج 80 تاریخ ھے!” 😅

آدمی حیران ھو کر بولا:

“میاں جی! خدا کا خوف کریں، کیا 80 بھی کوئی تاریخ ھوتی ھے؟” 😕

میاں جی فوراً بولے:

“برخوردار! خدا کا خوف کھا کر ھی 80 بتا رہا ھوں ورنہ لوٹے میں تو 280 بنتی ھے!” 🤕🤣🤣

😂😂😂

Leave a Reply

NZ's Corner