ایک بڑی کمپنی میں نوکری کے لیے انٹرویو ھو رھا تھا۔ 😎
باس نے امیدوار سے پوچھا:
“تمہاری کام کرنے کی رفتار کیسی ھے؟”
امیدوار فوراً بولا:
“سر! میری سپیڈ اتنی تیز ھے کہ ایک گھنٹے کا کام دس منٹ میں ختم کر دیتا ھوں!” 😌
باس متاثر ھوا۔
پھر پوچھا:
“یادداشت کیسی ھے؟”
امیدوار بولا:
“سر! جو ایک بار سن لوں، زندگی بھر نہیں بھولتا!” 😏
باس اور خوش ہوا۔
آخری سوال آیا:
“کیا تم ایماندار ھو؟”
امیدوار نے سینے پر ہاتھ رکھا اور بولا:
“سر! سچ بولنا میری عادت نہیں…
میری عبادت ھے!” 🥹
باس نے مسکرا کر کہا:
“بہت خوب!
لیکن ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ھوتی ھے…
تمہاری کیا خامی ھے؟”
امیدوار نے شرماتے ھوئے سر جھکایا اور بولا:
“سر… میری بس ایک ھی چھوٹی سی خامی ھے…”
باس:
“کیا؟”
امیدوار:
“میں گپیں بُہت لمبی چھوڑتا ھوں…” 😁😂🤗
🤣🤣🤣
