کچھ دن پہلے وزیراعظم شہباز شریف صاحب کا ایک بیان پڑھ رہا تھا کہ پاکستان 2050ء سے پہلے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے۔ یہ بیان پڑھ کر ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا۔
ایک صاحب مردانہ کمزوری کا شکار تھے۔ کسی نے انہیں ایک مشہور حکیم کا پتا بتایا تو وہ علاج کے لیے اس کے مطب پر جا پہنچے۔
حکیم صاحب نے انہیں ایک دوا دیتے ہوئے کہا:
’’یہ دوا تم نے پورا ایک مہینہ استعمال کرنی ہے۔ اس دوران ایک وقت ایسا آئے گا جب تم بالکل زیرو ہو جاؤ گے، لیکن گھبرانا نہیں۔ اس کے بعد میں تمہیں دوسری دوا دوں گا، جس سے تم بالکل فٹ ہو جاؤ گے۔‘‘
وہ صاحب ایک ماہ تک باقاعدگی سے دوا استعمال کرتے رہے۔
مہینہ پورا ہوا تو دوسری دوا لینے حکیم صاحب کے مطب پر پہنچے، مگر وہاں معلوم ہوا کہ حکیم صاحب کو فوت ہوئے بھی ایک ہفتہ گزر چکا ہے!
اب صاحب کے پاس نہ دوا تھی، نہ حکیم اور نہ ہی کوئی امید!
😂😂
شہباز شریف سے بھی یہی گزارش ہے کہ 2050 دا چکر دے کے تسی تے مر جانڑا۔ پچھے عوام دا کی بنڑسی۔


