یورپ کی بہترین فوج کا بادشاہ صلاح الدین ایوبی کے خلاف صلیبی جنگ لڑنے نکلا لیکن دریا میں ڈوب کر مر گیا ،
یہ 12ویں صدی عیسوی کا طاقتور جرمن بادشاہ فریڈرک باربروسہ تھا بابروسہ کا مطلب ہوتا ہے سرخ داڑھی والا اس نے آپس میں لڑتی جھگڑتی جرمن ریاستوں کو طاقت کے زور پر متحد کیا پھر پولینڈ کو فتح کیا اس کے بعد اٹلی پر حملہ کر کے روم جا پہنچا وہاں سے کیتھولک پوپ سے زبردستی اپنے فتح کردہ علاقوں کو Holy Roman Empire قرار دے کر اپنے آپ کو شہنشاہ تسلیم کروایا،
جب سلطان صلاح الدین ایوبی کے بیت المقدس فتح کرنے کی خبر یورپ پہنچی تو تیسری صلیبی جنگ کی تیاری کی گئی ان میں سب سے مضبوط فوج باربروسہ کی تھی فرانس اور انگلینڈ کی فوجیں فلپ اور رچرڈ کی قیادت میں سمندری راستے سے فلسطین پہنچیں ،
لیکن بابروسہ نے زمینی راستہ منتخب کیا لیکن ایشیائے کوچک (موجودہ ترکی) میں ایک دریا عبور کرتے ڈوب کر ہلاک ہو گیا باقی فوج کو سلجوقیوں نے مار بھگایا بہت کم سپاہی بچ کر فلسطین پہنچ سکے یوں یورپ کا ایک انتہائی طاقتور بادشاہ اپنی فوج سمیت غرق ہو گیا.🗡️
