سلطان نور الدین زنگیؒ کی وفات کے بعد ان کا نو عمر بیٹا ملک الصالح تخت پر بیٹھا۔
عمر چھوٹی تھی، عقل کچی تھی۔ صلیبیوں اور عیاش امیروں نے اس کی نو عمری کا فائدہ اٹھایا اور اسے صلاح الدین ایوبیؒ کے خلاف کر دیا۔
دوستی اور امن کا ڈرامہ کھیلا گیا…
اور نور الدین زنگیؒ کی قید میں آئے بڑے بڑے عیسائی سرداروں کو بغیر کسی شرط کے رہا کر دیا گیا۔
یہ سب دیکھ کر نور الدین زنگیؒ کی بیوہ نے اپنے ہی بیٹے کے خلاف، مصر میں سلطان صلاح الدین ایوبیؒ کو خط لکھا اور دمشق پر قبضے کا مشورہ دیا۔
*دین سے محبت کا یہ عالم تھا کہ اس عورت نے اکیلی دمشق کی عورتوں کی ذہن سازی کی، تاکہ جب ایوبی دمشق کے دروازے پر آئے تو شہریوں کی طرف سے کوئی مزاحمت نہ ہو۔*
اور پھر دمشق ایوبیؒ کے قبضے میں آ گیا۔
زنگیؒ کی زندگی میں ایوبی کو ان کا بڑا سہارا تھا، کیونکہ دونوں کا مقصد ایک ہی تھا…
*بیت المقدس کو صلیب کے پنجے سے آزاد کرانا۔*
لیکن اب بیت المقدس بہت دور نظر آنے لگا تھا۔
دمشق فتح ہوا تو عیسائی دوست امرا اور ملک الصالح حلب کی طرف بھاگ گئے۔ وہی حلب جسے دنیا آج *Aleppo* کہتی ہے۔
وہاں ملک الصالح نے صلیبیوں کی مدد سے ایوبی کے خلاف پراپیگنڈہ کر کے ایک بڑی فوج تیار کر لی۔
اب ایوبی کو صلیبیوں سے پہلے اپنے ہی مسلمان بھائیوں سے لڑنا تھا، جو بیت المقدس کی راہ میں رکاوٹ بنے کھڑے تھے۔
*ایوبی کے خلاف تین مسلمان فوجیں تھیں:*
*1.* حلب کی فوج
*2.* ایوبی کے کزن سیف اللہ کی فوج
*3.* حرّان کے قلعہ دار کی فوج
ایوبی نے کمال مہارت سے سردیوں میں حلب کا محاصرہ کر لیا۔ حلب والوں کو خبر تب ملی جب ایوبی ان کے سر پر پہنچ چکا تھا۔
حلب کے اندر اعلان کروا دیے گئے کہ *”ایوبی نے نبوت کا دعویٰ کر دیا ہے”* اور حلب کے مسلمان بھی ایوبی کے خلاف جگر سے لڑنے لگے۔
ادھر عیسائی بادشاہ رینالڈ بھاری معاوضہ لے کر ملک الصالح کی مدد کو نکل پڑا۔ ایوبی کو مجبوراً محاصرہ اٹھانا پڑا۔
*یہ پہلی بار تھا کہ ایوبی کسی فتح سے ناکام لوٹا تھا۔*
لیکن ایوبی نے ہار نہیں مانی۔ اس نے تینوں فوجوں کو حلب سے دور ایک پہاڑی درے میں لا کر لڑانے کا فیصلہ کیا۔
جنگ شروع ہوئی، ایوبی کی فوج دشمن کو پھنسا کر درے میں لے آئی، جہاں دائیں بائیں چوٹیوں سے ایوبی کے کمانڈوز نے ان پر آگ کی ہانڈیاں برسا دیں۔
فتح قریب تھی…
کہ اچانک حلب کی ایک ریزرو فوج نے دائیں جانب سے حملہ کر دیا۔ یہ حملہ جیتی ہوئی بازی کو شکست میں بدلنے کے لیے کافی تھا۔
*اور عین اسی وقت…*
*500 گھڑ سواروں کا ایک دستہ کہیں سے مدد کو آ پہنچا۔ جس میں 400 خواتین تھیں اور 100 مرد۔*
ایوبی جو بیٹیوں کو میدانِ جنگ میں لانا معیوب سمجھتا تھا، اس نے انہیں واپس جانے کو کہا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔
ایک مرد نے ایوبی کو ایک خط دیا، جو زنگی کی بیوہ کا تھا۔ اس میں لکھا تھا:
> *”میرے بھائی ایوبی! میں جانتی ہوں تم بیٹیوں کو میدانِ جنگ میں لے جانے کے حق میں نہیں، لیکن اگر تم نے انہیں واپس بھیجا تو دمشق کے مسلمانوں کے دل ٹوٹ جائیں گے۔ ان کے جذبۂ جہاد کی قدر کرو۔”*
ایوبی نے انہیں ساتھ لڑنے کی اجازت دی، اور ان *400 خواتین مجاہد بہنوں* کے ساتھ دائیں جانب سے حملہ آور فوج پر حملہ کر دیا اور فاتح ٹھہرا۔
*اسی جنگ کے بعد ایوبی نے اپنے بھاگے ہوئے کزن سیف اللہ کو خط لکھا جس میں یہ تاریخی جملہ لکھا:*
> *”تم پرندوں سے دل بہلایا کرو۔ سپاہ گری اس آدمی کے لیے خطرناک کھیل ہے جو عورت اور شراب کا دلدادہ ہو۔”*
کیونکہ فتح کے بعد سیف اللہ اور حرّان کے قلعہ داروں کے خیموں سے سینکڑوں رقاصائیں اور خوبصورت پرندے ملے تھے۔
امت کے غداروں سے لڑنے کے بعد ایوبی نے فلسطین کا رخ کیا اور حضرت عمرؓ کے بعد وہ واحد امیر بنا جو *بیت المقدس کا فاتح* ٹھہرا۔
*آج بھی بیت المقدس کسی ایوبی کی راہ تکتا ہوگا۔*
*لیکن اب امت میں ایک بھی ایوبی نہیں، جبکہ ملک الصالح اور سیف اللہ جیسوں کی بہتات ہے۔*
مسلمان نوجوان عورت، شراب اور دنیا کی رنگینیوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔ کہیں بلند عمارتوں کا مقابلہ ہے تو کہیں محلوں میں کھڑی گاڑیوں کی تعداد کا۔
شاید ایوبی کا پیغام آج کے مسلمان حکمرانوں کے لیے بھی ہے:
*”تم پرندوں سے دل بہلایا کرو۔ سپاہ گری اس آدمی کے لیے خطرناک کھیل ہے جو عورت اور شراب کا دلدادہ ہو۔”


