خدا آمون

خدا آمون

قدیم مصری بادشاہوں کے زمانے میں ایک خدا  آمون  ہوا کرتے تھے.  یہ بڑا لاڈلہ خدا تھا ، ہر وقت چھوٹی موٹی باتوں پر ناراض ہوا کرتا تھا ، اور پھر  معبد میں نذرانے ، چڑھاوے، صدقے اور قربانی دینے سے خوش ہوتا تھا ۔  اس لاڈلے خدا کی بدولت معبد کے پجاریوں کے ہاں خوب  سیم و زر تھا ، دولت کی فراوانی تھی ۔ غضب کی بات یہ تھی کہ وہاں کے امراء و سلاطین کو بھی یہ باور کرایا گیا تھا کہ ان کی مال و دولت ، شہرت و عزت اور خفاظت آمون کی مرہونِ منت ہے ۔ آمون کے پجاری حکومت وقت کے ساتھ ملے تھے ۔ اس بابت وہ بادشاہ کو خدا کے بیٹے کا درجہ دیتے تھے اور پجاری بدلے  میں انعام و اکرام وصول کیا کرتے تھے۔ اس زمانے میں جب کوئی قدرتی آفت آتی تھی، تو اس ڈر سے کہ عوام کہیں حکمرانِ وقت کو ذمہ دار نہ ٹھرائے، آمون کے معبدین لوگوں کو ڈرا دھمکا کر آمون کی جانب لے آیا کرتے تھے کہ دیکھو آمون ناراض ہے، اسے راضی کرو، اپنی گناہوں پر توبہ گار ہو جاؤ اور تحفے تحائف آمون کی خدمت میں پیش کرو، نہیں تو آمون آپ کو اور ذلت و رسوائی سے ہمکنار کرے گا. معبدین کو اس بابت بادشاہ کی جانب سے  باقاعدہ ہدیہ بھی دیا جاتا تھا.
‎
‎موجودہ حالات میں بجائے اس کے، کہ اس بد ترین مہنگائی، بد امنی او مس منیجمنٹ کو حکومتی نا اہلی ، سیاستدانوں کی نالائقی یا اس ملک کے سیاہ و سفید کے مالک اسٹیبلشمنٹ کی کارستانیاں مانی جائیں، یہاں وہی آمون کے پجاریوں کی طرح ایک طائفہ بیٹھے  بٹھائے  اسے خدا کی عذاب اور نا فرمانی ڈکلئیر کر رہے ہیں. وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے حکمران آپ کو اس لیے حق نہیں دے رہے کہ آپ لوگ خدا کو بھول چکے ہیں ۔ یہ وہ اس ملک کے عوام کو کہہ رہے ہیں جہاں پچانوے فیصد لوگ مسلمان ہیں اور خدا و رسول کو مان رہے ہیں۔  جہاں ہر سال اربوں کھربوں  روپے کے نذرانے دئیے جاتے ہیں ، جہاں لاکھوں خدا کے گھر  آباد ہیں ، جہاں لاکھوں مدارس ہیں ، جہاں تیس لاکھ علماء ہیں ، جہاں لوگ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ مولویوں کے بچے بھی پالتے ہیں کہ جی یہ لوگ دین کی خدمت کر رہے ہیں ۔۔۔۔طریقہ ورادات چیک کریں ۔۔۔ کہ یہ طبقہ عبادات پر توجہ کا کہہ رہے ہیں ، معاملات ٹھیک کرنے کا نہیں اور اگر کہہ بھی رہے ہیں تو اس پر زور نہیں دے رہیں۔۔۔۔ نتیجہ ہمارے سامنے ہیں۔۔۔ خدا  کریں کہ اس طبقہ سے تعلق رکھنے والے آدمی سے آپ کا زمین یا جائیداد پر جگھڑا نہ ہو۔۔۔۔۔

میں سمجھتا ہوں کہ خدا اتنا سنگدل نہیں ہو سکتا کہ امیروں کے کوٹھوں ،شراب خانوں ، سودی نظام، ملاوٹ، جھوٹ اور کرپشن کا حساب غریب خاندانوں اور معصوم بچوں سے مانگے ،  خدا ایسے کیسے ہو سکتا ہے جو جابر کا حساب تنگ دست سے لیں ، جو ظالم کا بدلہ مظلوم سے لیں ، جو کتوں پر لاکھوں روپے ماہانہ خرچ کرنے والوں کی عیاشیوں کا طوق  ایک وقت کی روٹی کے لیے ترسے ہوئے دہقان کے گلے میں ڈالیں۔۔۔۔

یہاں کی اشرافیہ اور کے لیے کام کرنے والوں کو نا  عوام کی فکر ہے اور نہ رہے گی. عوام نے اسے کان سے پکڑ کر سیدھی راہ دیکھانا ہوگی ، ورنہ اسی طرح ڈوبنا، جلنا اور سڑنا ہی ہماری قسمت ہوگی . اور آمون کے پجاری آپ کو یہی اوراد سنائیں گے کہ یہ سب آپ کے اعمال کا نتیجہ ہے۔ ان پجاریوں کو اربوں روپیہ ملتا ہیں کہ حکومتی چہرے پر خراش تراش کو چھپانے کے لیے  میک اپ کرتے رہنا اور اقتدار کی ہوس میں مچائی گئ اس وبال کو لوگوں کے اعمال کی وجہ سے قہر و غضب سے تعبیر کرنا ، تاکہ دو طرفہ دھندا جاری و ساری رہے ۔۔۔۔۔۔


‎

Leave a Reply

NZ's Corner