۔
ایک چرسی نے ایک دن دوستوں کی دعوت رکھنے کا ارادہ بنا لیا۔
مسئلہ یہ تھا کہ دعوت تو رکھنی تھی، مگر بکرا کہاں سے آتا؟
سو رات کے اندھیرے میں وہ چپکے سے اپنے ہی گھر کا بکرا اٹھا لایا۔
اس نے بکرا ذبح کیا، کھال اتاری، بوٹیاں کیں اور مزیدار سلیمانی کڑاہی تیار کی۔
دوستوں نے خوب مزے کیے، دعوت اڑائی، ہڈیاں تک صاف کر گئے۔ پھر وہیں ڈھیر ہوگئے۔
صبح چرسی خوشی خوشی گھر کی طرف لوٹا، نشے کا اثر ابھی تک باقی تھا۔
گھر میں داخل ہوا تو صحن میں وہی بکرا کھڑا تھا…
وہی جسے رات کو ذبح کرکے پکایا جا چکا تھا۔
چرسی کی آنکھیں پھٹ کر باہر آ گئیں۔
وہ ہکلاتے ہوئے چیخا،”سالا! یہ بکرا ہے یا جن؟ واپس کیسے آگیا؟”
بیوی غصے سے باہر آئی، غصے سے بولی،”بکرے کو گولی مارو! تم رات کو کتا کہاں گھسیٹ کر لے جارہے تھے؟”


