دوغلی فطرت

دوغلی فطرت

لوگوں نے کھیتوں میں پرندوں کو ڈرانے کے لیے ہمیشہ انسان کا پتلا کھڑا کیا یہ پتلا بے جان ہوتا ہے نہ بولتا ہے نہ چلتا ہے پھر بھی پرندے اس سے ڈر جاتے ہیں سوال یہ ہے کہ کسان نے بھیڑیے ریچھ یا چیتے کا پتلا کیوں نہیں بنایا حالانکہ یہ جانور دیکھنے میں زیادہ خوفناک لگتے ہیں اس کی وجہ بہت گہری ہے کسان جانتا تھا کہ جنگل کے جانور صرف بھوک کے لیے شکار کرتے ہیں وہ ضرورت سے زیادہ ظلم نہیں کرتے، لیکن انسان جب ظلم کرتا ہے تو وہ حد پار کر جاتا ہے انسان اپنے فائدے کے لیے اپنے ہی جیسے انسان کو دھوکہ دیتا ہے اس کا حق کھا جاتا ہے اس کی عزت کو نقصان پہنچاتا ہے پرندے تو صرف کھیت کا دانہ کھاتے ہیں لیکن انسان اپنے بھائی کا سکون اعتبار خوشی اور زندگی تک کھا جاتا ہے اس لیے کسان کو انسان سے زیادہ خوفناک کوئی مخلوق نظر ہی نہیں آئی یہ شعر انسان کی اسی دوغلی فطرت پر ایک گہرا طنز ہے کہ سب سے بڑا خوف انسان خود ہی ہے

Leave a Reply

NZ's Corner