دو بیویاں

دو بیویاں


ایک شخص نے دو نکاح کیے تھے اور وہ دونوں کے ساتھ بڑا انصاف کرتا تھا۔
ایک دن دونوں بیویوں کا ایک ہی وقت میں انتقال ہو گیا۔
شوہر نے یہاں بھی انصاف کرنا چاہا، چنانچہ اس نے غسل دینے والی دو عورتیں بلائیں اور دونوں کو ایک ہی وقت میں غسل دلوایا۔
پھر دفنانے کے لیے دونوں کے جنازے گھر سے ایک ہی وقت میں نکالنے کا ارادہ کیا، مگر گھر کا دروازہ ایک ہی تھا۔
اس نے مستری کو بلایا اور دوسرا دروازہ بنوا کر ایک ہی وقت میں دونوں کے جنازے نکالے اور انہیں دفن کر دیا۔

ایک رات اس نے خواب میں اپنی ایک بیوی کو دیکھا، جو کہہ رہی تھی:
“میں آپ سے ناراض ہوں!”

شوہر نے پوچھا: “لیکن کیوں؟”

بیوی نے جواب دیا: “آپ نے دوسری بیوی کا جنازہ نئے دروازے سے نکالا اور میرا پرانے دروازے سے…”
😅😅😅

Leave a Reply

NZ's Corner