Abdul Malik bin Marwan, the king of Banu Umayyah, when an epidemic of plague broke out in the country of Syria, he fled from his city on a horse for fear of death and took his special slaves and some troops with him and he was so afraid of the plague.
He was afraid and harassed that he did not put his feet on the ground and slept on the back of a horse. He did not sleep one night during the journey. So he said to his slave that you tell me a story.
So the clever slave took the opportunity to advise the king and told the story that a fox used to serve a lion to protect his life, so no beast could look at the fox because of the fear of the lion. The fox lived very fearlessly and contentedly with the lion. Suddenly, one day, an eagle pounced on the fox, so the fox ran away to the lion. And the lion carried him on his back.
The eagle swooped down again and flew away with the fox on the lion’s back in its talons. The fox screamed and cried out to the lion, so the lion said, “O fox!” I can protect you from the beasts that live on earth, but I can not save you from those who attack from the sky.
Hearing this story, Abdul Malik Badshah got a great lesson and he understood that my army can protect me from those enemies who live on earth, but those who attack me from the sky with calls and plagues. Neither my kingdom can save nor my treasure nor my army can protect me. There is no one who can save you from the heavenly calls except God. Thinking this, the fear of plague left King Abdul Malik’s heart, and he settled in his royal palace with peace and contentment.
بنو امیہ کا بادشاہ عبدالملک بن مروان جب ملک شام میں طاعون کی وبا پھیلی تو موت کے ڈر سے گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے شہر سے بھاگ نکلا اور ساتھ میں اپنے خاص غلام اور کچھ فوج بھی لے لی اور وہ طاعون کے ڈر سے اس قدر خائف اور ہراساں تھا کہ زمین پر پاؤں نہیں رکھتا تھا بلکہ گھوڑے کی پشت پر سوتا تھا۔ دورانِ سفر ایک رات اس کو نیند نہیں آئی۔ تو اس نے اپنے غلام سے کہا کہ تم مجھے کوئی قصہ سناؤ۔
تو ہوشیار غلام نے بادشاہ کو نصیحت کرنے کا موقع پا کر یہ قصہ سنایا کہ ایک لومڑی اپنی جان کی حفاظت کے لئے ایک شیر کی خدمت گزاری کیا کرتی تھی تو کوئی درندہ شیر کی ہیبت کی وجہ سے لومڑی کی طرف دیکھ نہیں سکتا تھا۔ اور لومڑی نہایت ہی بے خوفی اور اطمینان سے شیر کے ساتھ زندگی بسر کرتی تھی۔ اچانک ایک دن ایک عقاب لومڑی پر جھپٹا تو لومڑی بھاگ کر شیر کے پاس چلی گئی۔ اور شیر نے اس کو اپنی پیٹھ پر بٹھالیا۔ عقاب دوبارہ جھپٹا اور لومڑی کو شیر کی پیٹھ پر سے اپنے چنگل میں دبا کر اڑ گیا۔ لومڑی چلا چلا کر شیر سے فریاد کرنے لگی تو شیر نے کہا کہ اے لومڑی! میں زمین پر رہنے والے درندوں سے تیری حفاظت کرسکتا ہوں لیکن آسمان کی طرف سے حملہ کرنے والوں سے میں تجھے نہیں بچا سکتا۔
یہ قصہ سن کر عبدالملک بادشاہ کو بڑی عبرت حاصل ہوئی اور اس کی سمجھ میں آگیا کہ میری فوج ان دشمنوں سے تو میری حفاظت کرسکتی ہے جو زمین پر رہتے ہیں مگر جو بلائیں اور وبائیں آسمان سے مجھ پر حملہ آور ہوں، ان سے مجھ کو نہ میری بادشاہی بچا سکتی ہے نہ میرا خزانہ اور نہ میرا لشکر میری حفاظت کرسکتا ہے۔ آسمانی بلاؤں سے بچانے والا تو بجز خدا کے اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ یہ سوچ کر عبدالملک بادشاہ کے دل سے طاعون کا خوف جاتا رہا اور وہ رضاء الٰہی پر راضی رہ کر سکون و اطمینان کے ساتھ اپنے شاہی محل میں رہنے لگا۔
For more blogs, visit our website nzeecollection.com