بچے نے کچھوا پال رکھا تھا، اُسے سارا دن کھلاتا پلاتا اور اُسکے ساتھ کھیلتا تھا۔ سردیوں کی ایک یخ بستہ شام کو بچے نے اپنے کچھوے سے کھیلنا چاہا مگر کچھوا سردی سے بچنے اور اپنے آپ کو گرم رکھنے کیلئے اپنے خول میں چُھپا ہوا تھا۔ بچے نے کچھوے کو خول سے باہر آنے پر آمادہ کرنے کی بُہت کوشش کی مگر بے سود۔ جھلاہٹ میں اُس نے ڈنڈا اُٹھا کر کچھوے کی پٹائی بھی کر ڈالی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ بچے نے چیخ چیخ کر کچھوے کو باہر نکلنے پر راضی کرنا چاہا مگر کچھوا سہم کر اپنے خول میں اور زیادہ دُبکا رہا۔
بچے کا باپ کمرے میں داخل ہوا تو بچہ غصے سے تلملا رہا تھا۔ باپ نے بچے سے پوچھا؛ بیٹے کیا بات ہے؟ بچے نے اپنا اور کچھوے کا سارا قصہ باپ کو کہہ سُنایا، باپ نے مُسکراتے ہوتے بچے کا ہاتھ تھاما اور بولا اِسے چھوڑو اور میرے ساتھ آؤ۔ بچے کا ہاتھ پکڑے باپ اُسے آتشدان کی طرف لے گیا، آگ جلائی اور حرارت کے پاس ہی بیٹھ کر بچے سے باتیں کرنے لگ گیا۔ تھوڑی ہی دیر گُزری تھی کہ کچھوا بھی حرارت لینے کیلئے آہستہ آہستہ اُن کے پاس آ گیا۔ باپ نے مُسکرا کر بچے کی طرف دیکھا جو کچھوے کو دیکھ کر خوش ہو رہا تھا۔
باپ نے بچے کو مُخاطب کرتے ہوئے کہا
بیٹے انسان بھی کچھوے کی طرح ہی ہوتے ہیں۔
اگر تم چاہتے ہو کہ وہ اپنے خول اُتار کر تمہارے ساتھ کھلے دِل سے ملیں تو اُنہیں اپنی مُحبت کی حرارت پہنچایا کرو، نہ کہ اُنہیں ڈنڈے کے زور پر یا اپنا حُکم چلا کر۔
پُر کشش اور جادوئی شخصیت والے لوگوں کے پوشیدہ رازوں میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ زندگی میں لوگوں کو اپنی مُحبت کی حِدت اور اپنے جذبات کی گرمی پہنچا کر اُنہیں اپنا گرویدہ بناتے ہیں،
اُن کی تعریف و تحسین اور قدر سے اُن کے دِلوں میں اپنے لئے پیار اور چاہت کے جذبات پیدا کرتے ہیں اور پھر اِنہی جذبات کے بل بوتے پر اُن پر اور اُنکے دِلوں پر حکومتیں کرتے ہیں۔
اور انسانی مخلوق تو ہے ہی ایسی کہ کوئی بھی اُسکے دِل میں گھر نہیں کر سکتا سوائے اِس کے کہ اُس کے ساتھ جذبات کی گرمجوشی، سچے دِل اور روح کی پاکیزگی کے ساتھ مِلا جائے۔
The child kept the turtle, fed it all day and played with it. On a frosty winter evening, the child wanted to play with his turtle, but the turtle was stuck in its shell to avoid the cold and keep itself warm. The child tried hard to persuade the turtle to come out of the shell, but in vain. In his irritation, he picked up the stick and beat the turtle, but there was no result.
The child screamed and wanted to convince the turtle to come out, but the turtle endured and kept more in its shell.
When the child’s father entered the room, the child was shaking angrily. The father asked the child; What is the matter son?
The child heard the whole story of himself and the turtle telling his father, the father held the child’s hand while smiling and said leave him and come with me. Holding the child’s hand, the father took him to the fireplace, lit the fire and sat near the heat, and started talking to the child. It was only a short time before even the turtle came to him slowly to get heat. The father smiled and looked at the child, who was happy to see the turtle.
The father addressed the child and said
Sons and humans are also like turtles.
If you want them to lift their shells and meet you with an open heart, then deliver to them the heat of your love, not by force of a stick or by running your command.
One of the hidden secrets of people with attractive and magical personalities is that they make people their followers by conveying the intensity of their love and the warmth of their feelings in life
By praising and appreciating them, they create feelings of love and desire for themselves in their hearts and then rule over them and their hearts based on their feelings.
The human being is such that no one can make a home in his heart except to mix with him with the warmth of emotions, true heart, and purity of soul.