سلطان محمود غزنوی اور ایک چکور کی کہانی

سلطان محمود غزنوی اور ایک چکور کی کہانی

سلطان محمود غزنوی کے پاس ایک شخص آیا اور ایک چکور پیش کیا، جس کا ایک پاٶں نہیں تھا۔
جب سلطان نے اس کی قیمت پوچھی، مالک نے اسے بہت مہنگا بتا دیا۔ حیران ہو کر سلطان نے پوچھا:
“یہ چکور ایک پاٶں سے محروم ہے، پھر اتنی مہنگی کیوں؟”
مالک نے بتایا:
“جب ہم شکار پر جاتے ہیں، یہ چکور ساتھ لے جاتا ہوں۔ جال کے پاس پہنچ کر اسے باندھتا ہوں تو یہ عجیب سی آوازیں نکالتا ہے، اور بہت سارے چکور اس کی آواز پر آ جاتے ہیں، جنہیں میں پکڑ لیتا ہوں۔”
سلطان محمود نے فوراً چکور کی قیمت ادا کی اور اسے سر تن سے جدا کر دیا۔
مالک حیران ہو کر پوچھا:
“اتنی قیمت دینے کے باوجود اسے کیوں مارا؟”
سلطان محمود نے فرمایا:
“جو دوسروں کی دلالی کے لیے اپنے اپنوں اور اپنے وطن کو بھیجتا ہے، اس کا انجام یہی ہونا چاہیے۔”
👑 انصاف کی طاقت اور وطن کی حرمت کا سبق

Leave a Reply

NZ's Corner