سوچ کا فرق

سوچ کا فرق

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے شہر میں ایک بہت بڑا تالاب بنوایا اور پورے شہر میں منادی کروا دی کہ ہر شخص روزانہ ایک گلاس دودھ اس تالاب میں ڈالے گا، تاکہ بعد میں یہ دودھ شہر کے غریبوں میں تقسیم کیا جا سکے۔

رات ہوئی تو ایک شخص نے اپنے گھر والوں سے کہا:

’’یہ شہر اتنا بڑا ہے کہ اگر ہر شخص ایک ایک گلاس دودھ ڈالے گا تو تالاب بھر جائے گا۔ ایسے میں اگر میں ایک گلاس دودھ نہ بھی ڈالوں تو کون سا فرق پڑ جائے گا؟‘‘

بس، یہی سوچ ہر گھر میں پیدا ہوئی اور ہر شخص نے یہی فیصلہ کیا کہ اس کے ایک گلاس دودھ نہ ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اگلی صبح جب بادشاہ نے تالاب کا معائنہ کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ پورا تالاب بالکل خالی تھا۔

بادشاہ نے شہر والوں کو جمع کیا اور کہا:

’’دیکھا تم لوگوں نے! تم میں سے ہر شخص نے یہی سوچا کہ میرے ایک گلاس دودھ نہ ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا، اور اسی سوچ نے اس پورے تالاب کو خالی چھوڑ دیا۔ اگر تم میں سے ہر شخص اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ایک گلاس دودھ ڈال دیتا تو آج یہ تالاب بھرا ہوتا اور شہر کے غریبوں کی بھوک مٹانے کا ذریعہ بنتا۔‘‘

اگر ہم سب بھی اپنی اپنی سوچ درست کر لیں، اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے لگیں تو یہ دنیا امن و محبت کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

ہر دل میں ایک دوسرے کے لیے محبت ہو، ہر شخص دوسرے کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھے اور ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق بھلائی میں حصہ ڈالے۔

کیونکہ معاشرے بدلنے کے لیے ہمیشہ دوسروں کے بدلنے کا انتظار نہیں کرنا پڑتا، کبھی کبھی پہل اپنے آپ سے کرنا پڑتی ہے۔

بات صرف ہماری سوچ ہے

Leave a Reply

NZ's Corner