غرور کا سر نیچا ہوتا ہے۔

غرور کا سر نیچا ہوتا ہے۔

کمالِ فن اور شیخی,,,,,,,,,,
عربی گرائمر (صَرف و نحو) کے علم کا ماہر ایک استاد دریا عبور کرنے کے لئے کشتی پر سوار ہوا۔ جب کشتی بادِ موافق کے سہارے مزے سے دریا پر تیرتی جا رہی تھی تو علم نحو کے بادشاہ نے’’ ملاح سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔ ‘‘پوچھنے لگا۔ ’’بھائی ملاح! تُو نے علمِ نحو پڑھا ہے؟ ملاح کی جانے بلا کہ نحو کیا ہوتا ہے؟
کشتی بان نے کہا: مولوی صاحب نحو کیا چیز ہے؟ میں نے تو آج تک اس کا نام بھی نہیں سنا۔‘‘ نحووی استاد بولا: ’’واہ رے میاں ملاح تو نے تو یونہی ’آدھی عمر برباد کردی۔‘‘ ارے جو شخص علم نحو سے واقف نہیں وہ انسان نہیں حیوان ہے۔ افسوس تُو نے اپنی زندگی کشتی چلانے میں گنوا دی۔ نحو جیسا فن نہ سیکھا۔‘‘ کشتی چلانے والے کو بڑا غصہ آیا بہر حال بے چارہ خاموش ہو گیا اور لا جواب ہو کر چپ رہا۔ جب کشتی عین دریا کے درمیان میں پہنچی تو قدرتی طور پر بادِ مخالف زور سے چلنے لگی سب کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔ کشتی کا سلامت کنارے پر لگنا ناممکن نظر آنے لگا۔
ملاح نے کہا: ’’بھائیو! کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے تیر کر پار ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ۔‘‘ ملاح نے اس وقت علم نحو کے ماہر استاد صاحب سے کہا: ’’حضور اب اپنے فن سے کچھ کام لیجیے۔ کشتی غرق ہونے والی ہے۔ حضور اس وقت خاموش رہے۔ اس وقت نحو کیا کام دیتا پھر کشتی بان نے کہا: ’’اس وقت نحو کا کام نہیں محو کا کام ہے۔ آپ کو کچھ تیرنا بھی آتا ہے؟‘‘ استاد صاحب نے جواب دیا: ’’بالکل نہیں آتا‘‘۔
ملاح نے کہا: ’’حضرت پھر تو آپ کی ساری عمر برباد ہو گئی۔‘‘ دریا کا پانی مردہ کو اپنے سر پر رکھتا ہے اور زندہ غرق ہو جاتا ہے۔ اپنے آپ کو مٹانے اور فنا کرنے سے اللہ تعالیٰ کا راستہ طے ہوتا ہے۔ تکبر والے محروم اور غرقِ آب ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

درس حیات:
غرور کا سر نیچا ہوتا ہے۔



Leave a Reply

NZ's Corner