`مرد اپنے افعال و اخلاق سے مرد ہوتا ہے`
جسمانی ساخت سے مردانگی دیکھنے والوں سے بڑا مرد *گدھا* ہے
پیسوں کی کثرت سے مردانگی دیکھنے والوں سے بڑا مرد طوائفہ کا *دلال* ہے
ہمارے معاشرے میں چند طرح کے ذلیل مرد ایسے ہیں جو مردوں کی ذات پر دھبہ ہیں
1• `عورت کو لٹکا کے رکھنے والا کہ نہ بساتا ہے نہ طلاق دیتا ہے`
یہ گھٹیا ترین مرد ہے
اس کا پالا کبھی مَردوں سے پڑے تو تھپڑ ہی کھاتا ہے
نہ اخلاقیات رکھتا ہے نہ دین کا پاسدار ہوتا ہے
کمزور عورت کو ذلیل کرنے کو مردانگی سمجھتا ہے
جبکہ الله قھار جبار نے فرمایا
> فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍؕ
پھر بھلائی کے ساتھ روک لے یا اچھے انداز سے طلاق دے دے
یعنی عزت بنا کے رکھے یا مَردوں کی طرح طلاق دے دے
ایک بذرگ اپنی بیوی کو طلاق دینے لگے
لوگوں نے اس کی برائی سننا چاہی تو فرمایا
`ابھی میری بیوی ہے میری عزت ہے اور میں اپنی عزت کی برائی لوگوں کے سامنے کیوں کروں ؟`
جب طلاق دے دی تو لوگوں نے پوچھا اب بتائیں
کہنے لگے
اب وہ میرے لیئے نا محرم ہے تو میں ایک نا محرم عورت کی برائی کیوں بیان کروں ؟
_وہ مرد تھے اور آج کے نامردوں سے ہزار گنا بہتر تھے_
`مرد کی جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تبھی سے وہ اپنی بیوی پر نرم ہو جاتا ہے`
اسے *مکافاتِ عمل* سے ڈر لگتا ہے کہ آج کسی کی بیٹی سے برا کرنے سے کل اُس وقت میری بیٹی سے برا کیا جائے گا جب میں مالی و جسمانی لحاظ سے کمزور ہو جاؤں گا
مگر کچھ بیباک و بے شرم مرد پھر بھی باز نہیں آتے اور *پھر بڑھاپے میں گھر کے ایک کونے میں کتے کی طرح کھانا رہے ہوتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا*
آپ آج طاقتور ہیں کل نہایت کمزور ہو جائیں گے
2• `کئی کئی سال بیرونِ ملک رہنے والا`
خصوصاً یورپ و امریکہ میں رہنے والے شادی شدہ مرد کہ وہاں اپنی جسمانی خواہشات حرام ذریعے سے پورا کرتے ہیں مگر بیوی کو نہ پاس بلاتے ہیں نہ گھر جاتے ہیں
`آپ مرد ہیں تو ادائے حقوق علامتِ مرداں ہیں`
کچھ بیرونِ ملک خفیہ شادی کر کے بیٹھ جاتے ہیں اور پیچھے بیوی کے شرعی و اخلاقی و قانونی و جسمانی و خاندانی حقوق بھول جاتے ہیں
حضرتِ عمر فاروق اعظم رات کے وقت گلیوں میں رعایا کا حال دیکھنے نکلے تو ایک عورت کو یہ اشعار پڑھتے سنا
> تطاول هَذَا اللَّيْل واسودَّ جَانِبه
> وأَرَّقْنِى أَلا حبيب أُلاَعِبُه
یہ رات لمبی ہوگئی اور اس کی تاریکی گہری ہو گئی
> فوَاللَّه لَوْلَا الله أَنِّي أراقبه
> لتحرك من هَذَا السرير
جوانبه
خدا کی قسم؛ اگر مجھے اس کا ڈر نہ ہوتا تو اس چار پائی کے پائے حرکت کرتے
یعنی شوہر موجود نہیں ہے تو اس چارپائی سے اپنی خواہش پوری کرتی
عمر فاروق اعظم نے اپنی بیٹی ام المومنین حفصہ رضی الله عنہا سے پوچھا کہ عورت کتنے دن تک شوہر سے دوری برداشت کر سکتی ہے
انہوں نے بتایا کہ چار یا چھ ماہ تک تب عمر فاروق اعظم نے فرمایا
میں اس سے زیادہ کسی سپاہی کو لشکر میں رکھ کے اس کی بیوی سے دور نہیں رکھوں گا
« *البدر المنير في تخريج الأحاديث والأثار الواقعة في الشرح الكبير ج ٨ ص ١٤٠* »
وہ کاہے کا مرد ہے جسے اپنی خواہشات کا تو پتا ہے اور خواہشات مٹانے کے حلال و حرام طریقے بھی معلوم ہیں مگر اپنی بیوی کو پتھر کی مورتی سمجھتا ہے
ایسے مرد کو سونے کے پنجرے میں بند کر کے کھانا پینا اور لباس دیا جائے اور دوستوں رشتہ داروں سے دور رکھا جائے یہ رہ لے گا ؟
`کبھی خود کو عورت کی جگہ رکھ کے بھی سوچا کریں`
آپ کی توجہ نہ ہو تو بیوی بچے دور ہوتے جاتے ہیں حتی کہ آخری عمر میں اتنے دور ہوتے ہیں اولڈ ہوم میں داخل کروا دیتے ہیں
کیونکہ اب بچوں کو آپ سے لگاؤ نہیں رہتا اور جس شے سے جذباتی تعلق نہ ہو اسے کباڑ میں بھیج دیا جاتا ہے
*کیا وجہ ہے مالداروں کے ماں باپ اولڈ ہوم میں ہوتے ہیں غریبوں کے والدین نہیں ہوتے حالانکہ وہاں کھانے پینے کے لالے پڑے ہوتے ہیں؟*
اِس کی سادہ سی وجہ والدین کی اولاد پر عدمِ توجہ ہوتی ہے
باپ بیرونِ ملک رہ کر صرف پیسہ بھیجتا ہے
اچھا کھانا پینا عمدہ لباس اور مہنگی تعلیم دلواتا ہے
مگر بچے کا دل توجہ مانگتا ہے اور یہی شے باپ نہیں دیتا
`یوں باپ سے اولاد کو جذباتی تعلق ختم ہو جاتا ہے`
جبکہ غریب لوگ جیسے بھی ہوں ہر مشکل میں بچے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں بس پھر بڑھاپے میں بچہ ان سے جدا ہونے کا تصور ہی نہیں کر سکتا
`سال بھر سے زیادہ بیوی سے دور رہنا غیر معقول اور غیر شرعی انداز ہے`
جوانی کے ایام میاں بیوی کے ساتھ رہنے کے ہوتے ہیں یہی لمحات کمائی میں گزار دیں تو زندگی کا فائدہ کیا ہے ؟
3• *صرف ماں کی سننے والا یا صرف بیوی کی سننے والا*
ہر رشتہ الگ شناخت منفرد مقام رکھتا ہے
اگر ہمیشہ ماں کی ہی سننی تھی تو شادی کیوں کی تھی ؟
`بعض مرد ننھے کاکے بن جاتے ہیں` کہ بس میری ماں غلط نہ کہ سکتی ہے نہ ہو سکتی ہے
بعض تو واضح کہتے ہیں میری ماں غلط کہے تو بھی اسے کچھ نہ کہو بس سنو
کیوں بھئی ؟
*ماں کو خدا کا خوف نہیں ہے آپ کو بھی نہیں ہے ؟*
آپ پر حقوق کی ترتیب یوں ہے کہ ماں پھر ماں پھر ماں پھر باپ اس کا مطلب یہ نہیں کہ باقی دنیا بھاڑ میں جائے اور کسی کا کوئی حق نہیں ہے
*علماء نے تصریح فرمائی کہ ماں کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دے*
کیونکہ ماں کی جائز باتوں میں اطاعت واجب ہے
اصولِ کلی ہے
> لا طاعة فى معصية الله
الله رب کی نافرمانی میں کسی کی بھی اطاعت جائز نہیں
ماں کے مکمل حقوق ادا کریں مگر بیوی کو کچرا نہ سمجھیں
اور کچھ لوگ ایسے بدبخت ہوتے ہیں جو صرف بیوی کی سنتے ہیں ماں کو سٹھیائی ہوئی بڑھیا سمجھتے ہیں
`یہ روئے زمین پر بے غیرت و بد بخت ترین لوگ ہوتے ہیں`
*ماں اور بیوی میں توازن رکھنا ہی شانِ مرداں ہے*
`اچھی ساس` وہ ہوتی ہے جو بیٹے بہو کی زندگی میں داخل اندازی نہیں کرتی بلکہ ان کی خوشیاں منانے کو دعائیں دیتی ہے
*اچھی بیوی* وہ ہوتی ہے جو ساس اور نندوں کی دیکھ بھال پر باؤلی نہیں ہو جاتی
بیٹا اپنی ماں اور بھائی اپنی بہنوں پر جتنا مرضی خرچ کرے حسد نہیں کرتی
`میرے بچوں کا حق کھلا دیا کے بیہودہ جملے نہیں بولتی`
کچھ مرد واقعی بیوی بچوں پر کم خرچ کرتے ہیں
یہاں عورت یاد رکھے کل اس نے ماں بننا ہے
ساس بننا ہے پھر کیا کرے گی ؟
آپ کے قدموں تلے یا بچوں کے قدموں تلے جنت نہیں اس کی ماں کے قدموں تلے جنت ہے
تو جنت سے مقابلہ کرنے کی حماقت نہ کریں
*شیطان نے ایسی لگائی بجھائی کی کہ آپ جنت سے مقابلہ کرنے کو حق لینا کہتی ہیں*
بہر حال مرد وہی مرد ہے جو بیوی کو عزت سے رکھے
بیوی کے حقوق ادا کرے ورنہ دنیا میں اخری عمر رسوائی میں گزرے گی
اور قیامت کے دن پکڑ ہوگی
نہ دنیا میں کامیاب کہلائیں گے نہ آخرت میں بچ پائیں گے


