میسیج آف دی ڈے۔۔۔! Message of the day

Remove the worm of popularity and fame from your mind.

You are dear to every heart, you are very important, very famous and have a social status. Don’t even think about all such things.

No matter how famous, popular, important, or loved you are. Try to hide from the eyes of the world for a few months or a few years. The caravan of time is moving, and it will continue to move without you.

You are not important, your work is important.

The importance is of the work and knowledge that you have given to the world. The importance is of this approach and opinion that has a positive impact on the times.

What matters is the guidance that you give to someone to reach their destination. The importance of the effort that you have made in increasing the radiance of the current era. The importance is the lamp that you lit in the dark paths of ignorance.

The importance lies in the words that came out of your pen and lit up someone’s life. So, let time remember you or not. Whether you appreciate it or not. Just remember the promise that you have made to yourself that you will stand up for the truth, for the truth, to raise the values of the times and to light the candle of love of knowledge in the hearts of the new generation.

May Allah be with us.

Assalamualaikum, Good Morning

مقبولیت اور شہرت کا کیڑا ذہن سے نکال دیجئے۔
آپ ہر دل عزیز ہیں،آپ بہت اہم ہیں بہت نامور اور سماجی مقام و مرتبہ رکھتے ہیں۔ ایسی تمام باتیں ذہن میں آنے بھی مت دیں۔
آپ جتنے بھی مشہور و مقبول، اہم یا ہردلعزیز ہیں۔ چند مہینے یا چند سال دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو کر دیکھ لیجئے۔ زمانے کا کارواں، رواں دواں ہے اور وہ آپ کے بغیر بھی رواں دواں رہے گا۔

آپ اہم نہیں، آپ کا کام اہم ہے۔

اہمیت اس کام کی ہے علم کی ہے جو آپ نے دنیا کو دیا۔ اہمیت اس نقطہ نظر اور رائے کی ہے جس کے مثبت اثرات زمانے پر ثبت ہوئے۔
اہمیت اس رہنمائی کی ہے جو آپ نے کسی کو منزل تک پہنچانے میں کی۔
اہمیت اس کوشش کی ہے جو آپ نے عصرِ رواں کی تابناکی بڑھانے میں کی۔
اہمیت اس دِیئے کی ہے جو آپ نے جہالت کی تاریک راہوں میں روشن کیا۔
اہمیت ان الفاظ کی ہے جو آپ کے قلم سے نکل کر کسی کی زندگی کو جگمگا گئے۔

سو، جانے دیجئے اس بات کو کہ زمانہ آپ کو یاد رکھتا ہے یا نہیں۔ آپ کو سراہتا ہے یا نہیں۔

صرف اس عہد کو یاد رکھئے جو آپ نے اپنے آپ سے کِیا ہے کہ آپ کھڑے ہوں گے تو حق کیلئے سچائی کے لئے، زمانے کی اقدار کو بلند کرنے اور نسلِ نو کے دلوں میں علم سے محبت کی شمع روشن کرنے کیلئے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
السلام وعلیکم صبح بخیر

For more blogs, visit our website https://nzeecollection.com/category/nzs-entertainment/