ٹھرکی بڈھے۔۔۔۔

ٹھرکی بڈھے۔۔۔۔


کچھ موضوعات پر گفتگو میرے لیے دشوار ہو جاتی ہے لیکن ان پر بات کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اصلاح کا کوئی پہلو نکلے اور لوگوں کے لیے آسانی ہو
بہت سارے ایسے کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ کچھ عمر رسیدہ افراد اپنی ٹھرک کو کنٹرول نہیں کر پاتے اور اپنے قریبی رشتوں کا تقدس بھی پامال کر دیتے ہیں جیسے گھر کی خواتین جہاں بیٹھی ہیں اچانک بغیر آواز کے آ جانا ۔۔کسی نے دوپٹہ لیا ہے یا نہیں، کوئی ٹانگیں پھلائے بیٹھی ہے یا لیٹی ہے، کوئی بچے کو  دودھ پلا رہی یا ابھی نہا کر آئی ہے، کوئی اپنے ہی دھیان کام میں مشغول ہے اور اپنے دوپٹے سے بے خبر ہے۔۔۔۔ان سب باتوں کا بالکل بھی دھیان نہیں رکھتے یہ لوگ۔۔۔بلکہ اس تاک میں ہوتے ہیں کہ اچانک ہی جائیں تاکہ انہیں سمٹنے یا دوپٹہ اوڑھنے کی بھی مہلت نہ ملے اور اس دورانیے میں ان کی حسِ ٹھرک کو کچھ سکون پہنچے۔۔۔۔لیکن یہ لوگ کبھی بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے بلکہ خواتین کو درس دے رہے ہوتے ہیں کہ دوپٹہ لے کر بیٹھا کرو، چلو اٹھو نماز پڑھو، میں تو یہ دیکھنے آیا تھا کہ نماز پڑھی کہ نہیں۔۔۔
یہ بہت سے گھروں میں ہوتا ہے اور خواتین شرم لحاظ میں اکثر خاموش رہتی ہیں، ایسے بزرگ سر پر پیار دینے کے بہانے سر سے کندھے تک ہاتھ پھیر رہے ہوتے ہیں اور اتنی بھی پرواہ نہیں کرتے کہ خاتون ان کی نیت بھانپ چکی ہے، کبھی خاموشی سے پیچھے آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں کہ مڑنے والی ان سے ٹکرا جائے۔۔۔۔یہ چند صورتیں تو میں نے وہ بیان کیں جو میری کلائنٹس نے بتائیں یا میں نے مشاہدہ کیا لیکن ان کے علاوہ شدید نوعیت کی چیزیں بھی ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہیں۔
اب بات یہ ہے کہ ایسے لوگ ایسا کرتے کیوں ہیں؟ چند وجوہات ذکر کروں گی(ان کے علاوہ بھی وجوہات ممکن ہیں)
جوانی میں خواہشات کا مکمل نہ ہو پانا
جسم میں عمر کے ساتھ کچھ لوگوں کے ٹیسٹوسیرون لیول کا بڑھ جانا
عمر بڑھتے ہی میاں بیوی کا اپنا بیڈ روم الگ کر لینا
جوانی میں اپنی خواہش پر قابو کی عادت نہ رکھنا۔۔بدنظری کرنا

ان میں سے ایک وجہ میاں بیوی کا عمر بڑھتے ہی اپنا بیڈ روم الگ کرنا ۔۔ہمارے معاشرے میں ابھی تک رائج ہے، خواتین عمر بڑھتے ہی کچھ شرم اور کچھ خواہش کے بہت کم ہو جانے کی وجہ سے اپنے شوہر کو خود سے دور کر دیتی ہیں اور یہ ایک طرح سے نا انصافی ہے ۔۔رشتہ جب عمر بھر کا ہے تو اسے عمر بھر نبھانا بھی ضروری ہے۔ حلال راستوں کو جب مشکل بنا دیا جاتا ہے تو ایسے بگاڑ معاشرے کو خراب کرتے ہیں۔۔اس کے علاوہ اگر ایسے افراد گھر میں موجود ہوں تو گھر میں موجود خواتین کو شرم لحاظ میں خاموش نہیں رہنا چاہیے پھر چاہے کچھ بھی ہو جائے واضح حدود رکھیں اور بول دیں کہ یہ مجھے پسند نہیں پھر چاہے کسی کو بھی برا لگے پرواہ نہیں کرنی، کوئی کچھ بھی کہے دبنا نہیں کیونکہ حدود کا قائم رکھنا ایسے لوگوں کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور وہ سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں ورنہ ان کو جلد بہتری کی سوچ نہیں آتی کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ان کی قوت فیصلہ اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کسی حد تک متاثر ہو چکی ہوتی ہے اس لیے بہت ضروری ہے کہ خواتین کسی تیسرے کو اس معاملے میں انوالو کریں جو ان بزرگ کو کسی مصروفیت میں لگائے اور ان کی انرجیز کسی مثبت کام میں خرچ ہوں۔

Leave a Reply

NZ's Corner