پائلٹ

پائلٹ

ایک بار کا ذکر ہے کہ امریکہ میں ایک ہوائی جہاز موسم کی شدید خرابی کے باعث فضا میں مسلسل اوپر نیچے غوطے لگانے لگا۔

پائلٹ نے اپنی تمام تر مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے جہاز کو قابو میں رکھنے کی بھرپور کوشش شروع کر دی۔

ادھر کنٹرول روم میں موجود تمام لوگ پریشانی سے نڈھال تھے، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ایسے حالات میں اس جہاز کا بچ نکلنا تقریباً ناممکن ہے۔ اس کے باوجود وہ پائلٹ کی غیر معمولی مہارت اور بہادری کو بڑی توجہ سے دیکھ رہے تھے۔

بالآخر پائلٹ نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو آڑے ترچھے پہاڑی راستوں سے بحفاظت گزارا اور ہوائی اڈے پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر لیا۔

اس غیر معمولی کارنامے پر امریکی حکومت نے پائلٹ کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا اور اسے انعام دینے کا فیصلہ کیا۔

انعام پیش کرتے وقت اس سے پوچھا گیا:

’’آپ نے اتنا غیر معمولی تجربہ اور مہارت کہاں سے اور کیسے حاصل کی؟‘‘

پائلٹ زیرِ لب مسکرایا اور نہایت خوبصورت جواب دیا:

’’جناب! میں پہلے لاہور میں رکشہ چلایا کرتا تھا۔‘‘ 😅

Leave a Reply

NZ's Corner