ایک آدمی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہوگئی۔
شام کو وہی گاڑی صاف ستھری، مکمل پالش کے ساتھ واپس اسی جگہ کھڑی تھی۔ اندر ایک خط بھی تھا:
“میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ میری بیوی کی ڈیلیوری کے باعث حالت تشویشناک تھی، مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا اور یہ قدم اٹھانا پڑا۔ مجھے امید ہے آپ معاف کر دیں گے۔
میری طرف سے آپ اور آپ کی فیملی کے لیے آج رات کے شو کی ٹکٹیں اور کھانے کا سامان بطور تحفہ قبول کریں۔ آپ کی گاڑی نے مشکل وقت میں میری بہت مدد کی۔”
آدمی یہ پڑھ کر بہت خوش ہوا۔
رات کو پوری فیملی فلم دیکھنے گئی اور خوب انجوائے کیا۔
جب واپس گھر پہنچے تو…
پورا گھر خالی تھا! 😱
اندر ایک خط پڑا تھا:
“امید ہے… فلم پسند آئی ہوگی! 😂😂”


