🔥😂 پیر صاحب اور بکرا پارٹی 🐐🍲

🔥😂 پیر صاحب اور بکرا پارٹی 🐐🍲



ایک پیر صاحب اپنے مرید کے گھر دعوت پر گئے۔ مرید نے عزت و احترام میں اپنا سب سے موٹا بکرا ذبح کیا اور ایسی لذیذ کڑاہی بنائی کہ خوشبو پورے محلے میں پھیل گئی۔ 😋💁‍♂️

کھانا سامنے آیا تو پیر صاحب نے رعب جھاڑتے ھوئے فرمایا:

“بیٹا! میں پہلے مراقبہ کروں گا۔ اگر بکرے کی روح نے اجازت دی تو کھاؤں گا، ورنہ سارا گوشت غریبوں میں بانٹ دینا۔”

یہ کہہ کر آنکھیں بند کر کے “مراقبہ” شروع کر دیا۔ 😇

مرید مسکرایا، چپکے سے کچن گیا اور پانچ منٹ بعد واپس آیا تو سامنے صرف خالی تھالی تھی! 😄

کچھ دیر بعد پیر صاحب نے آنکھیں کھولیں اور بڑے اعتماد سے بولے:

“ماشاءاللہ! ابھی بکرے کی روح خواب میں آئی تھی۔ کہنے لگی: ‘پیر صاحب! آپ جی بھر کر کھائیں، میری آخرت سنور جائے گی۔'”

مرید نے فوراً جواب دیا:

“حضور! وہ بکرا بڑا عجیب تھا…”

پیر صاحب حیران ھوئے:
“کیوں؟”

مرید بولا:

“آپ کے پاس تو خواب میں آیا تھا، میرے پاس تو حقیقت میں آ گیا تھا!” 🤭

“کہنے لگا: ‘پیر صاحب تو اتنے بڑے بزرگ ھیں کہ صرف خوشبو سونگھ کر بھی سیر ھو جاتے ھیں، تم سارا گوشت کھا لو، تاکہ طاقت آ جائے اور پیر صاحب کی خدمت کر سکو!'” 😂😂

یہ سنتے ھی پیر صاحب کا چہرہ دیکھنے والا تھا!

غصے سے بولے:
“اوئے! تو نے سارا گوشت کھا لیا؟”

مرید نے اطمینان سے ڈکار لی، ہاتھ جوڑ کر بولا:

“حضور! میں نے تو صرف بکرے کے حکم پر عمل کیا ھے، اب آپ اپنی روحانیت سے اس خالی تھالی میں سے خوشبو کشید فرما لیں۔ ثواب بھی مل جائے گا اور پیٹ میں گیس بھی نہیں ھو گی!”

اگر تحریر اچھی لگی ھو تو ایک  ضرور چھوڑیں، پوسٹ شیئر کریں۔

Leave a Reply

NZ's Corner