🔥😂 پیر صاحب کا سب سے کڑا امتحان! 🍲💁‍♂️

🔥😂 پیر صاحب کا سب سے کڑا امتحان! 🍲💁‍♂️


ایک دن پیر صاحب ایک مرید کے گھر تشریف لے گئے۔

سامنے گرم گرم بکرے کا گوشت، تازہ روٹیاں اور لسی حاضر تھی۔ 🍖😋

پیر صاحب مزے سے کھا رہے تھے کہ اتنے میں ایک اور مرید آ گیا۔

ہاتھ جوڑ کر بولا:

> “پیر صاحب! کبھی ھماری دال روٹی بھی نوش فرما لیں، ہمیں بھی خدمت کا موقع دیں!” 🥹🙏

پیر صاحب نے سوچا:
> “چلو، ایک اور مرید کا دل رکھ لیتے ھیں۔” 😌🥀

چنانچہ فوراً اس کے ساتھ روانہ ھو گئے۔

گھر پہنچے تو مرید نے بڑے فخر سے دال اور روٹی پیش کر دی۔ 🍲🍞

پیر صاحب نے پہلا نوالہ لیا…

پھر دوسرا…

اور پھر اُن کے چہرے کے تاثرات ایسے بدلنے لگے جیسے موبائل میں اچانک “Low Battery 1%” آ جائے! 😬

دال میں نہ نمک…

نہ مرچ…

نہ گھی…

اور نہ ھی کوئی ایسی چیز جسے کھانے سے تعلق ھو! 😂

پیر صاحب نے پانی کا گھونٹ لیا اور مرید سے پوچھا:

> “بیٹا! تم نے سنا ھے کہ جھوٹ بولنے والے پر خدا کی لعنت ھوتی ھے؟” 🤔

مرید ادب سے بولا:
> “جی پیر صاحب! بالکل سنا ھے۔” 😇

پیر صاحب نے لمبی سانس لی…
اور فرمایا:

> “پھر سن لے…”
> “تیرے ورگے سچے تے وی لعنت اے!” 🤣🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner