دو شکاری دوست شکار کے شوق میں ایک چھوٹا سا ہوائی جہاز کرائے پر لے کر جنگل پہنچ گئے۔
قسمت ایسی مہربان ھوئی کہ دونوں نے دو بڑے گینڈے شکار کر لیے۔ 🦏🦏
اب مسئلہ یہ تھا کہ گینڈوں کو واپس کیسے لے جایا جائے؟
دونوں نے پوری طاقت لگا کر گینڈوں کو جہاز میں لادنا شروع کر دیا۔
پائلٹ نے گھبرا کر کہا:
“جناب! یہ وزن بہت زیادہ ھے، جہاز شاید اُڑ ھی نہ سکے!”
دونوں شکاری فوراً بول اٹھے:
“ارے بھائی! پچھلی بار والے پائلٹ نے تو کوئی اعتراض نہیں کیا تھا!” 😏
پائلٹ نے بہت سمجھانے کی کوشش کی…
مگر آخرکار ان کی ضد کے آگے ہار مان گیا۔
جہاز نے اڑان بھری…
چند لمحے فضا میں رہا…
پھر دھڑام! 💥
وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاز دوبارہ زمین پر آ گرا۔
کچھ دیر بعد ایک شکاری کو ھوش آیا۔
اس نے اِدھر اُدھر دیکھا، پھر اپنے دوست کو ہلایا اور بولا:
“اوئے ہری سنگھ…!”
“لگتا ھے ھم پھر وھیں آ گرے ھیں، جہاں پچھلی بار گرے تھے!” 🤣🤣🤣
