نفسیات کی ایک پروفیسر طلبہ سے بھرے آڈیٹوریم میں ذہنی دباؤ پر لیکچر دے رہی تھی۔ اُس نے لیکچر کے دوران ایک پانی سے آدھا بھرا گلاس اٹھایا ، طلبہ نے اُسے بے زاری سے دیکھا کیونکہ انھیں توقع تھی کہ وہ روایتی گھسی پٹی ، آدھا گلاس خالی ، آدھا بھرا والی بات دہرائی گی لیکن ان کی توقع کے برخلاف اُس نے ایسی کوئی بات نہ کی ، اس نے سوال پوچھا ، میں نے جو پانی کا گلاس تھام رکھا ہے، اس کا وزن کتنا ہوگا ؟“ طلبہ نے چند گرام سے لے کر آدھا کلو گرام تک کے جوابات دیے ، پروفیسر ان کے جوابات سنتی رہی جب خاموشی چھا گئی تو وہ بولی “میرے خیال میں گلاس میں پانی کے وزن سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اصل فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ میں پانی سے بھرے اس گلاس کو کتنی دیر تھامے رکھتی ہوں۔ اگر میں اسے ایک دو منٹ کے لیے تھامے رکھوں تو یہ خاصا ہلکا ہے مجھے اس سے کوئی مشکل نہیں ہوگی اگر میں اسے ایک گھنٹا تھامے رکھوں تو میرے بازو میں تکلیف شروع ہو جائے گی اور اگر میں اسے پورا دن تھامے رکھوں تو میرے ہاتھ، بازو اور کندھے کے پٹھے اکڑ جائیں گے، سوجن ہو جائے گی اور تکلیف اتنی بڑھ جائے گی کہ ہو سکتا ہے مجھے اس گلاس کو گرانا پڑ جائے یا یہ گلاس مجھے گرا دے ، تمام صورتوں میں گلاس کا وزن ایک سا ہے صرف اسے تھامے رکھنے کے وقت میں فرق ہے ۔“ تمام طلبہ نے اثبات میں سر ہلایا ، پروفیسر نے بات جاری رکھی ” ھم سب انسانوں کی مشکلات اور پریشانیاں اس پانی کے گلاس کی طرح ہیں ، آپ ان کے بارے میں کچھ دیر تک سوچیں اور فکر مندر رہیں تو کچھ نہیں ہوتا ۔ ذرا زیادہ دیر سوچیں تو آپ تکلیف میں مبتلا ہوتے چلے جاتے ہیں ، طویل مدت تک ان کے مشکلات و مسائل کے بارے میں سوچتے رہیں تو آپ کی تکلیف کئی درجے بڑھ جائے گی ، یہاں تک کہ آپ کچھ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے تاوقتے کہ آپ ان پریشانیوں کو اپنے دماغ سے جھٹک نہ دیں ، لہذا جھٹکنا تو ہے ہی تو شروع ہی میں کیوں نہ جھٹک دیں ،، کیونکہ اگر آپ ان پریشانیوں کو تھامے رہیں گے تو یہ پریشانیاں آپ کو گرا دے گی ،،


