ایک آدمی کی دو بیویاں تھیں۔ ایک روز وہ گھر آیا تو کسی بات پر اس کی ایک بیوی سے بحث و تکرار شروع ہو گئی۔ بات اتنی بڑھی کہ نوبت طلاق تک جا پہنچی اور اس نے غصے میں آ کر اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔
دوسری بیوی اپنی سوکن کی حمایت میں شوہر سے الجھ پڑی اور اسے برا بھلا کہتے ہوئے بولی:
’’یہ تم نے کیا کر دیا؟ بھلا کوئی اتنی سی بات پر بھی اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے؟‘‘
شوہر پہلے ہی غصے میں بھرا بیٹھا تھا۔ دوسری بیوی کی باتیں سن کر اس کا پارہ مزید چڑھ گیا اور اس نے اسے بھی طلاق دے دی۔
یہ سارا منظر پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون دیوار کے اوپر سے جھانک کر دیکھ رہی تھی۔ جب اس نے یہ سب دیکھا تو وہیں سے چیخ کر بولی:
’’او بے غیرت انسان! کوئی ایسے بھی اپنی بیویوں کو طلاق دیتا ہے؟‘‘
آدمی نے غصے سے اس کی طرف دیکھا اور بولا:
’’دفع ہو جا، منحوس عورت! میرا بس چلے اور تیرا شوہر مجھے اجازت دے تو میں تجھے بھی طلاق دے دوں!‘‘
دیوار کے دوسری طرف سے فوراً ایک مردانہ آواز آئی:
’’اجازت ہے!‘‘
😜😂


