ایک لڑکے کو ڈاکٹر پسند آ گئی…
اب جناب کیا کرتے…؟
وہ اپنے بزرگ والد کو روز کسی نہ کسی بہانے ہسپتال لے جانے لگا۔
والد بیچارے سمجھتے رہے کہ بیٹا کتنا خیال رکھتا ہے…
اصل میں معاملہ کچھ اور ہی تھا!
جس ڈاکٹر کے پاس جاتے تھے وہ نہ صرف خوبصورت تھی بلکہ انتہائی خوش اخلاق بھی تھی۔
ہر مریض سے پیار سے بات کرتی، خاص طور پر اس لڑکے کے والد کا بڑا خیال رکھتی تھی۔
ایک دن ڈاکٹر نے والد صاحب کو تھوڑا ڈانٹتے ہوئے کہا:
“آپ دوائیاں وقت پر نہیں لیتے، اپنا خیال نہیں رکھتے!”
یہ سن کر لڑکے کے دل میں لڈو پھوٹے…
اس نے آہستہ سے اپنے والد کے کان میں کہا:
“ابا… اگر یہ ڈاکٹر ہمارے گھر آ جائے نا… تو آپ کا کتنا خیال رکھے گی!”
والد صاحب نے ایک لمحہ سوچا… پھر بولے:
“بیٹا بات تو تمہاری بالکل ٹھیک ہے…
ابھی میری عمر ہی کیا ہے، صرف 60 سال!
لیکن مسئلہ یہ ہے… تمہاری اماں نہیں مانے گی!!!
