انجینئرنگ کے اساتذہ اور جہاز کا ایک مزاحیہ کہانی

انجینئرنگ کے اساتذہ اور جہاز کا ایک مزاحیہ کہانی

ایک انجینئرنگ کالج کے تمام اساتذہ کو ایک ٹور پر لے جانے کے لیے ہوائی جہاز میں بٹھایا گیا۔

جب سب اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے تو پائلٹ نے اعلان کیا: 
“تمام معزز اساتذہ کرام! آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جس جہاز میں آپ بیٹھے ہیں، اسے آپ ہی کے کالج کے ذہین طالبعلموں نے تیار کیا ہے!!!”

یہ سنتے ہی جہاز میں ہلچل مچ گئی۔ تمام اساتذہ خوف سے کانپتے ہوئے فوراً اپنی نشستوں سے اٹھے اور جلدی جلدی جہاز سے نیچے اترنے لگے۔ سب کو ڈر تھا کہ کہیں جہاز کا کوئی حادثہ نہ ہو جائے۔

لیکن پرنسپل صاحب اپنی جگہ پر سکون سے بیٹھے رہے۔

یہ منظر دیکھ کر پائلٹ حیران ہوا۔ وہ پرنسپل کے پاس آیا اور پوچھا: 
“سر، تمام اساتذہ اپنے ہی شاگردوں کا نام سن کر ڈر کے مارے اتر گئے، مگر آپ کیوں نہیں اترے؟ کیا آپ کو ڈر نہیں لگ رہا؟؟”

پرنسپل صاحب مسکرائے اور بڑے اطمینان سے جواب دیا: 
“مجھے اپنے کالج کے اساتذہ سے بھی زیادہ اپنے طالبعلموں پر بھروسہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ جہاز اسٹارٹ ہی نہیں ہوگا…!!”۔ 😄



Leave a Reply

NZ's Corner