انوکھا انصاف

انوکھا انصاف



ایک پرانے شہر کی بات ہے، جہاں کا ماحول ہمیشہ سے عجیب و غریب مقدمات سے گرجتا رہتا تھا۔ ایک دن، شہر کے قاضی کی عدالت میں ایک ایسا انمٹ اور انوکھا مقدمہ پیش ہوا جس نے تمام دربار اور تماشائیوں کو دنگ کر دیا۔
مقدمہ یہ تھا کہ ایک عام سے نظر آنے والے شخص پر الزام تھا کہ اس نے ایک فوت شدہ کتے کو مسلمانوں کے م مبرک اور مخصوص قبرستان میں دفن کر دیا ہے۔
قاضی صاحب، جو اپنی سخت مزاجی اور انصاف پسندی کے لیے مشہور تھے، غصّے سے کانپ اٹھے۔ انہوں نے اس شخص کو اپنے پاس طلب کیا اور کڑکتی ہوئی آواز میں پوچھا:
“کیا تم نے ہی کتے کو قبرستان میں دفن کیا ہے؟!”
وہ شخص ذرا سا بھی گھبرایا نہیں، اس کے چہرے پر ایک پرسکون سی مسکراہٹ ابھری اور اس نے بڑی سادگی سے جواب دیا:
“ہاں! میں نے کتے کی وصیت پوری کر دی ہے۔”
یہ سننا تھا کہ قاضی کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ وہ غضب ناک ہو کر اپنی مسند سے اٹھ کھڑے ہوئے اور بولے:
“تیرا ستیاناس ہو! ایک تو تو نے ایک کتے کو مسلمانوں کے مقدس قبرستان میں دفن کرنے کی جرات کی، اور اوپر سے عدالت میں کھڑے ہو کر میرا مذاق بھی اڑا رہا ہے؟!”
عدالت میں سناٹا چھا گیا، لوگوں کو لگا کہ اب اس شخص کی خیر نہیں۔ لیکن وہ شخص اب بھی پرسکون رہا۔ اس نے ہاتھ جوڑے اور بڑی عاجزی سے کہا:
“جناب! غصّہ تھوڑا ٹھنڈا کریں، اور میری بات پوری سن لیں۔ اصل میں اس کتے نے مرنے سے پہلے وصیت کی تھی کہ اس کی جائیداد اور اس کی کل پونجی کا ایک بہت بڑا حصہ قاضی صاحب کی خدمت میں نذر کیا جائے۔ میں نے بس اسی کی وصیت کے احترام میں اسے قبرستان میں دفنایا تاکہ اس کے اور آپ کے درمیان تعلق کا حق ادا ہو سکے…”
قاضی صاحب کا غصّہ جو اب تک عروج پر تھا، ایک دم سے حیرت اور تجسس میں بدل گیا۔ انہوں نے فوراً پوچھا:
“وصیت؟! کیسا تعلق؟! اور کیسی جائیداد؟”

وہ شخص بولا: جناب غصہ نہ کریں’ کتے نے قاضی کیلئے ایک ہزار دینار کی بھی وصیت کی ہے

قاضی بولا: اللّٰہ اس فقید المثال کتے پر اپنا رحم فرمائے
لوگ قاضی کے اس جواب پر حیران ہوئے تو قاضی فورا بولا:
” تم لوگ حیران کیوں ہو رہے ہو۔ میں نے اس کتے پر کافی غور کیا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ
*یہ کتا ‘اصحاب کہف’  کے کتے کی نسل سے تھا

Leave a Reply

NZ's Corner