بخل کا انجام۔۔۔🙂!

بخل کا انجام۔۔۔🙂!


ایک لالچی آدمی نے اپنا تمام سونا بیچ کر سونے کی ایک بڑی اینٹ خریدی اور اسے ایک باغ میں گڑھا کھود کر چھپا دیا۔ وہ روزانہ وہاں جاتا اور اینٹ کو دیکھ کر خوش ہوتا۔ اس کی یہ حرکت ایک چور نے دیکھ لی اور ایک رات وہ سونے کی اینٹ نکال کر لے گیا۔
اگلے دن جب وہ آدمی وہاں پہنچا تو گڑھا خالی پا کر رونے پیٹنے لگا۔ ایک پڑوسی نے پوچھا کہ کیا تم اس سونے کو کبھی استعمال کرتے تھے؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں، میں تو بس اسے دیکھ کر خوش ہوتا تھا۔ پڑوسی نے گڑھے میں ایک پتھر ڈالا اور کہا کہ اب اس پتھر کو دیکھ کر خوش ہوتے رہو کیونکہ تمہارے لیے سونا اور پتھر ایک برابر ہیں جب تم نے اسے استعمال ہی نہیں کرنا تھا۔
سبق: دولت کا اصل فائدہ اسے صحیح جگہ اور صحیح وقت پر استعمال کرنے میں ہے، صرف جمع کرنے میں نہیں

Leave a Reply

NZ's Corner