ایک دفعہ دو بیوقوف بھائیوں نے دو گھوڑے لیے۔
اب انہوں نے فیصلہ کیا کہ کوئی نشانی رکھی جائے تاکہ گھوڑوں کی پہچان ہو سکے۔
بڑے بھائی نے کہا، “میں اپنے گھوڑے کا ایک کان کاٹ دیتا ہوں۔ کان کٹا میرا، اور دوسرا تیرا۔”
صبح جب وہ آئے تو دوسرے گھوڑے کا کان بھی کٹا ہوا تھا۔
وہ بڑے پریشان ہوئے۔
اب پھر بڑے بھائی نے کہا، “میں اپنے گھوڑے کا دوسرا کان بھی کاٹ دیتا ہوں۔ دونوں کان کٹے والا میرا، اور ایک کان والا تیرا۔”
صبح دیکھا تو دوسرے گھوڑے کے دونوں کان بھی کٹے ہوئے تھے!
وہ پھر پریشان ہو گئے۔
اب بڑے بھائی نے اپنے گھوڑے کی دُم کاٹ دی۔
صبح دیکھا تو دوسرے کی بھی دُم کٹی ہوئی تھی۔
اب غصے میں آ کر بڑے بھائی نے کہا،
“یار، پتہ نہیں کون حسد کا مارا ہمیں فیصلہ نہیں کرنے دے رہا!
ایسا کر، کالے والا تو لے لے اور سفید مجھے دے دے۔”
🤪😜
