ایک بھنگی شخص کسی پیر کا مرید بن گیا۔ وہ پہلے روزے نہیں رکھتا تھا اور روزہ رکھنے کا تصور بھی اسے مشکل لگتا تھا۔
پیر نے ایک دن اس سے کہا،
“تم روزہ رکھو، میں وعدہ کرتا ہوں کہ تمھاری ایک دعا ضرور قبول ہوگی۔”
بھنگی نے پیر کی بات پر بھروسہ کیا اور اگلے دن روزہ رکھنا شروع کر دیا۔ دن بھر وہ بھوک اور پیاس سے تڑپتا رہا، ہر لمحہ مشکل محسوس ہو رہی تھی۔ آخر شام کو، روزہ افطار کیا اور سیدھا پیر کے پاس پہنچ گیا۔
پیر نے مسکرا کر پوچھا،
“تو، مانگو، کیا مانگتے ہو؟”
بھنگی نے ہاتھ باندھے اور بڑی عاجزی سے بولا،
“پیر صاحب، خدا دا واسطہ، سویرے عید کروا دیو!” 😅😅😅
#منقول
