ایک شخص ایک ہوٹل میں داخل ہوا اور طرح طرح کے لذیذ کھانوں کا آرڈر دیا۔ بیرا فوراً حکم کی تعمیل میں جت گیا۔ جب وہ شخص سیر ہو کر کھانا کھا چکا، تو پانی پی کر اور ڈکاریں لیتا ہوا اطمینان سے باہر نکلنے لگا۔ اچانک دو بیروں نے اسے روک لیا اور کہا: “جناب! بل تو ادا کرتے جائیے!”
“بل…؟ کیسا بل؟ میرے پاس تو ایک ٹکا بھی نہیں ہے، میں بل کہاں سے ادا کروں؟” اس نے بڑی معصومیت سے جواب دیا۔
آخرکار بیرے اسے پکڑ کر مینیجر کے پاس لے گئے۔ مینیجر نے غصہ کرنے کے بجائے ایک عجیب شرط رکھی: “دیکھو، میں تمہیں ایک صورت میں چھوڑ سکتا ہوں؛ اگر تم سامنے والے ہوٹل جا کر بھی یہی حرکت کرو۔ ہمارا بل ایک ہزار روپے بنا ہے، اگر تم وہاں جا کر دو ہزار روپے کا کھانا کھاؤ گے، تب ہی تمہاری جان بخشی ہوگی۔”
“نہیں… نہیں… ہرگز نہیں!” وہ آدمی چیخ اٹھا۔ “یہ سراسر ظلم ہے، میں مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتا! کیونکہ اس سامنے والے ہوٹل کے مینیجر نے ہی تو مجھے یہاں یہ کہہ کر بھیجا تھا کہ ‘ہمارے ہاں پانچ سو کا مفت کھانا کھا لیا ہے، اب جاؤ اور سامنے والے ہوٹل سے ایک ہزار کا کھا کر آؤ’!”
منقول
#photographychallengechallengeraphychallengechalleng #photographychallengeraphychallenge #viralchallenge #ZIPES #photographychallenge #PhotoEditingChallenge #motivation #funny
