بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

یہودی آج بھی تابوت سکینہ تلاش کررہے ہیں کیونکہ توریت میں اس کا ذکر ہے تابوت کے لفظ سے یہ مت سوچیں کہ اس کا تعلق کسی موت سے ہے بلکہ آپ کہہ لیں یہ صندوق ہے جو حضرت اسحاق کی نسل میں بڑی برکتوں والا سمجھا جاتا ہے اور اس کے اندر جو کچھ ہے اس میں دو اہم چیزیں ایک پتھر کی سلوں پردس احکامات اور حضرت موسی کا عصا ، آج آپ کوعصا موسوی سے ملواتے ہیں شاید آپ اِسے پہچان لیں یا شاید آپ اسے عام آدمی کی لاٹھی سمجھیں اور شاید آپ اس کو علم قرار دیں یہ تینوں حیثیتوں میں موجود ہے سب سے پہلے یہ جان لیں کہ موسی کا لفظ ایک نام تو ہے مگر اس کا ایک مطلب اور بھی ہے موسی کا مطلب ہوتا ہے پانی سے نکلا ہوا یا نکالا ہوا اورجو سمندرکے پانی سے پہچانا جائے اُسے Sea Man کہتے ہیں اور اگر اس کے ہاتھ میں کوئی لاٹھی ہو تو وہ کیا کہلائے گی وہ Sea Man’s Stick کہلائے گی اس کا مطلب ہے کہ ہم پہلی وضاحت کرنے میں کامیاب ہوگئے کہ موسی سمندر سے نکلے ہوئے کو کہتے ہیں اور جو لاٹھی ان کے ہاتھ میں ہوگی وہ سی مین سٹکس ہوگی
اب دوسری شکل میں جاتے ہیں وہ ہے ایک مضمون یعنی ایک علم کی شاخ ۔۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ آسمان پر اللہ نے آدم کو علم الاسما عطا کیا تھا اور فرشتوں کے سامنے امتحان میں حضرت آدم کامیاب ہوئے تھے تو اسم تو کلمے کی قسم ہے اور کلمہ زبان کا موضوع ہے اس بنا پر جو سب سے بڑا علم ہے جو آسمانی علم ہے وہ علم السانیات کا علم ہوا یعنی linguistic  اس علم کی ایک شاخ ہے جو Semantics کہلاتی ہے اور یہ عصا موسوی کی جدید ترین شکل ہے جب اس کے کارنامے آپ کو دکھائیں جائیں گے تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ واقعی یہ عصاموسوی ہے
اب آجاتے ہیں تیسری شکل میں
وہ ہے ایک عام آدمی کی سٹیک جس میں ہاتھ ہوتا ہے اور چھڑی ہوتی ہے قرآن میں اللہ پاک فرماتے ہیں وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَىٰ تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۖ فَاسْأَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذْ جَاءَهُمْ فَقَالَ لَهُ فِرْعَوْنُ إِنِّي لَأَظُنُّكَ يَا مُوسَىٰ مَسْحُورًا ﴿١٠١﴾۔۔۔اور البتہ تحقیق ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دی تھیں پھر بھی بنی اسرائیل سےبھی پوچھ لو جب موسیٰ ان کے پاس آئے تو فرعون نے اسے کہا اے موسیٰ میں تو تجھے جادو کیا ہوا خیال کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ کہ ہم نے موسی کا نوعدد نشانیاں دی ہیں مگر بتایا تو صرف دو اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللہ کہہ رہے ہیں کہ موسی کو نو نشانیاں دی مگر بتائیں توصرف دو اور باقی کی سات غآئب ہیں اب اللہ سے تو سچا پوری کائنات میں کوئی نہیں ہے تو پھر ان ہی دو کے اندر نو نشانیاں ہیں یا رہے کہ ید بیضا کا مطلب سفید ہاتھ نہیں ہوتا بلکہ بیضا کا مطلب انڈے کی طرح کا ہوتا ہے یعنی بیضوی شکل اب شاید آپ سمجھ جائیں کہ بیضوی اور ایک سیدھی لکیر سے ایک عدد بنتا ہے وہ نو کا عدد ہے یعنی دو نشانیوں کے اندر ہی نو نشانیاں موجود ہیں ۔۔ یہ تین حالتیں یہ عصا موسوی کی اور یہودی ابھی تک اسے ایک چھڑی کی شکل میں ڈھونڈ رہے ہیں ۔۔ حالانکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا علم ہے
آپ پوچھ سکتے ہیں کہ یہ علم دنیا کا سب سے بڑا علم کیسے ہے ۔۔۔
1. کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا اکثر کاروبار اب نیٹ کے ذریعے ہورہا ہے
2. ہر فروخت کرنے والا ایک ویب سائیٹ بنا کر بیٹھا ہوا ہے یا دوکان بنا کر بیٹھا ہوا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ کوئی بھی شخص کوئی بھی زبان بولنے والا اگر میری بنائی گئی چیز کا گاہک ہے تو وہ فورآ مجھ تک پہنچ جائے اس کا م کے لئے وہ اپنی پراڈکٹ کو ہر زبان میں لکھتا ہے تاکہ اگر کوئی اس لفظ سے اسے تلاش کررہا ہے تو فورآ وہاں پہنچ جائے مگر ایک بہت بڑی پرابلم ہے کہ جب وہ کوئی لفظ لکھتا ہے تو دوسری زبان میں اسی لفظ کا کوئی اور مطلب نکلتا ہے اور گاہک کا پراڈکٹ تک پہنچنا مشکل تر ہو جاتا ہے اس کا تجربہ آپ کو گوگل میں سرچ کرتے ہوئے ہوا ہوگا کہ تلاش آپ کچھ اور کررہے ہیں اور نکل کچھ اور رہا ہے ۔۔۔ اس لئے پوری دنیا میں سیمنکس ویب پر کام ہورہا ہے اور بہت روپیہ لگایا جارہا ہے کہ کسی طرح اس بات میں کامیابی مل جائے کہ ہم انسان کے لکھے گئے لفظ میں گہرائی کو سمجھ پائیں کہ وہ کیا چارہا ہے جبکہ کمپیوٹر ترجمہ تو کرسکتا ہے مگر ترجمے کا ترجمہ کرنا اس کے لئے کافی مشکل ہوتا ہے قرآن کی آیت اس تابوت کے حوالے سے پیش خدمت ہے
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلْكِهِ أَن يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ آلُ مُوسَىٰ وَآلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَائِكَةُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٢٤٨﴾۔۔۔ اوربنی اسرائیل سے ان کے نبی نے کہاکہ طالوت کی بادشاہی کی یہ نشانی ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق واپس آئے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے اطمینان ہے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں ہیں ان میں سے جو موسیٰ اور ہارون کی اولاد چھوڑ گئی تھی اس صندوق کو فرشتے اٹھا لائیں گے بے شک اس میں تمہارے لیے پوری نشانی ہے اگرتم ایمان والے ہو (یاد رہے یہ صرف ترجمہ ہے ترجمے کی ترجمہ نہیں ہے )

Leave a Reply

NZ's Corner